ہالہ سحر نے بلیک بیلٹ حاصل کرلی۔


ایبٹ آباد:اباسین کراٹے بودو کان کی طالبہ ہالہ سحر کا اعزاز بلیک بیلٹ حاصل کر لی جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین کراٹے ہال میں انسٹرکٹر شیراز اعوان کی نگرانی میں جاری اباسین کراٹے بودو کان کلب میں گزشتہ روز ٹریننگ کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کراٹے کے طلباء طالبات اور انکے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر چیف انسٹریکٹر اباسین کراٹے بودو کان کلب شیراز اعوان نے کہا کہ ہزارہ کی دھرتی بڑی زرخیز ہے اور اسمیں تمام شعبہ زندگی میں بڑی شخصیات کو جنم دیا اور کھیل کے شعبہ میں بڑے کھلاڑی پیدا کئے ان میں ایک نام ہالہ سحر کا ہے جنہوں نے کراٹے کے کھیل میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم عمری میں بلیک بیلٹ حاصل کر لی ہالہ سحر نے کہا کہ میری کامیابی کا سہرہ ممیرے والدین کی دعاؤں اساتزہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جس سے آج میں اس مقام تک اور محنت کر کے کراٹے کے کھیل میں اپنا اور اپنے استاد شیراز اعوان کا نام ملکی بین الاقوامی سطح پر روشن کرو ں گی۔


Comments

comments