بہوپرتشدد کرنیوالے سسر کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد۔ 


ایبٹ آباد:بہوپرتشدد کرنیوالے سسر کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تھانہ شیروان کی حدود مکڈبی میں معمولی تلخ کلامی پر سسر کرم داد نے اپنی بہو مسماۃ فرنینہ بی بی کو ٹوکوں کی وار سے شدید ذخمی کردیا تھا،جسکو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہونے پر اسکو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح تھانہ شیروان کے ایس ایچ او اشتیاق شاہ کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی ہے کہ آپ کی تھانہ شیروان کی حدود مکڈبی میں کسی شخص کی نعش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے جس پر چوکی کوٹھیالہ کے انچارج شکیل موقع پر پہنچ گئے وہاں جا کر ان کو پتہ چلا ہے کہ یہ نعش کرم داد کی ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد شفٹ کیا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حواکے کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


Comments

comments