ایس ایچ او حویلیاں نے چوکیدار تنویر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔


ایبٹ آباد:ایس ایچ او حویلیاں نے چوکیدار تنویر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ دو رمضان المبارک کو اراضی کے تنازعہ پر گورنمنٹ پرائمری اسکول کسکی کے چوکیدار تنویرولد محمد حسن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔ ورثاء کی دعویداری پر تھانہ حویلیاں میں دلدار خان ولد میر عالم اور اس کے تین بیٹوں ذوالفقار، شفیق اور مصطفی کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد دلدار اور اس کے بیٹے غلام مصطفی نے عبوری ضمانتیں کروارکھی ہیں۔ تاہم شفیق اور ذوالفقاراس کیس میں مفرور تھے۔ ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ غفور نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی پڑھنہ میں کارروائی کرتے ہوئے ذوالفقار ، محمد شفیق کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیاجائے گا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔


Comments

comments