واساوالوں نے شہریوں کوگولیاں دینا شروع کردیں۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں مضرصحت پانی کی فراہمی کا پردہ فاش۔ واسا والوں نے لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے گولیاں تقسیم کرنا شروع کردیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ نواں شہر سمیت ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں مضرصحت پانی فراہم کیاجارہاہے۔ جس کے بارے میں میڈیا پر خبریں بھی شائع کی گئیں۔ جبکہ گریوٹی فلو کے واٹرفلٹریشن پلانٹ میں گندگی کے بارے میں بھی مختلف رپورٹس وائس آف ہزارہ نے شائع کیں۔

ذرائع کے مطابق پبلک ہیلتھ اور واسا کے اہلکار جوکہ صرف مال بناؤ مہم میں مصروف ہیں۔ ان لوگوں نے اس سنگین مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے جھاڑیاں روڈ نواں شہر سمیت مختلف علاقوں میں پانی کے نمونے لیکر تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ لیبارٹری رپورٹس میں ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جانیوالا پانی مضر صحت نکلا۔ ذرائع کے مطابق واسا نے نواں شہر جھاڑیاں کے علاقے میں پانی صاف کرنیوالی گولیاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔


Comments

comments