ڈبل شادیاں کرنیوالے نے خاتون خانہ کی عزت تار تارکردی۔ 


ایبٹ آباد:ڈبل شادیاں کرنیوالے نے خاتون خانہ کی عزت تار تارکردی۔ ملزم فرارہوکر لاہور پہنچ گیا۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ بکوٹ کی حدودمیں واقع گاؤں کہوشرقی کی رہائشی عاصمہ بی بی نامی شادی شدہ خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔ چند روزقبل عاصمہ بی بی اپنے مویشی چرانے کیلئے گئی۔ جہاں اعجاز ولد الیاس نے اسے گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عاصمہ بی بی کے مطابق اعجاز نے میری برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔ اور راز فاش کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

عاصمہ بی بی کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں اعجاز کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اعجاز جس نے دوشادیاں کررکھی ہیں اور کئی بچوں کا باپ بھی بتایاجاتاہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اعجاز فرار ہو کر لاہور پہنچ گیاہے۔ جہاں سے وہ قرآن پاک پر جھوٹے حلف اٹھاعاصمہ بی بی کے الزامات کو بے بنیادقرار دے رہاہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جب ملزم اعجاز نے عاصمہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدفرار ہوتے وقت کئی مقامی لوگوں نے دیکھا۔


Comments

comments