میرامندروچھ میں فائرنگ کرنیوالے ملزمان کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔


ایبٹ آباد: میرامندروچھ میں فائرنگ کرنیوالے ملزمان کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔ اس ضمن میں تھانہ نواں شہر کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ میرا مندروچھ کے رہائشی عبدالوحیدولد محمد ایوب اورمحمد اقبال ولد محمد اشرف کا اپنے پڑوسیوں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاتھا۔ جمعرات کی صبح عبدالوحید اور محمد اقبال کیساتھ ملزمان عابدولد صادق ،خرم ولد اورنگزیب نے توں تکرار کی۔ اور پھر آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے عبدالوحید اور محمد اقبال کو شدیدزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تھانہ نواں شہر میں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 324 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ بعدازاں اس کیس کے نامزد ملزمان عبدالوحید اور محمد اقبال کے گھروں اور گھاس کو آگ لگادی گئی۔ جس کی بابت تھانہ نواں شہر میں درخواست دے دی گئی ہے۔ تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او کیڈٹ نواز نے صحافیوں کو بتایاکہ فائرنگ کیس کے دونوں زخمی ہسپتال میں ہیں۔ جبکہ ملزمان فرار ہیں۔ ہم اس بابت تفتیش کررہے ہیں کہ آگ کس نے لگائی ۔ ہمارے خیال میں کسی تیسرے شخص نے یہ حرکت کی ہے۔ پولیس اس کیس میں تفتیش کررہی ہے۔


Comments

comments