سابق ایم پی اے نثارصفدرکے بھائی افتخارخان نے بھی انٹری ماردی۔ 


ایبٹ آباد:سابق ایم پی اے نثارصفدرکے بھائی افتخارخان نے بھی انٹری ماردی۔ حلقہ پی کے اڑتیس سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ حکمران اتحاد میں پھوٹ کی وجہ سے حویلیاں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے نثار صفدر خان کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے محروم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے نئی حکمت عملی کے تحت نثار صفدر خان کے بھائی افتخار خان کو آزاد حیثیت سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار خان جوکہ حویلیاں سرکل کے علاوہ قلندرآباد میں بھی وسیع اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ حلقہ پی کے اڑتیس کیلئے موزوں ترین امیدوار قرار دیئے جارہے ہیں۔افتخارخان اپنی انتخابی مہم بہت جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔ افتخارخان کی انٹری کے بعد قلندرلودھی گروپ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔


Comments

comments