مانگل میں بارودی مواد کے دھماکوں پرعلاقہ مکین سراپااحتجاج۔


ایبٹ آباد:نواحی علاقے مانگل میں غیر قانونی بارودی مواد سے بلاسٹنگ جاری اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گے سالار میر میں غیر قانونی مائنگ اور ہیوی بلاسٹنگ سے اہل علاقہ کو شدید خطرات لاحق بلاسٹنگ کا عمل دن رات جاری رہتا ہے جس سے سینکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے گھروں میں شدید قسم کی دراڑیں پڑ چکی ہیں اور کئی گھر ناقابل رہائش ہو چکے ہیں پینے کے پانی کا چشمہ بھی بلاسٹنگ کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا اور علاقے میں بلاسٹنگ سے جنگلات بھی تباہ ہو کر رہ گئے پورے علاقے کی آب و ہوا ابر آلود ہو چکی ہے اہل علاقہ نے اس غیر قانونی بلاسٹنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈی پی او ایبٹ آباد اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ غیر قانونی بلاسٹنگ کے عمل کو بند کروایا جائے تاکہ علاقہ کی عوام سکون کی زندگی بسر کر سکیں اور آبادی کو شدید لاحق خطرات سے نجات مل سکے ۔


Comments

comments