نمازتراویح سے قبل نوجوان کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔


حویلیاں:نمازتراویح سے قبل نوجوان کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔ تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔ زخمی کے بھائی عامر ولد خالد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی ماموں کے گھر گیا ہوا تھا اور میں اپنے عزیز جو گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا اسکی فاتحہ خوانی کے لیے اسکے گھر میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے بھائی عمران کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے شدیدزخمی کردیاہے۔

تھانہ حویلیاں میں زیردفعہ 324 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے عمران کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ریفر کردیاگیاہے۔

gif


Comments

comments