عمران خان صوبہ ہزارہ کے وعدے کو پوراکریں: ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم ۔


جدہ (نورالحسن گجر)ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے زہر اہتمام جدہ میں شہداء ہزارہ کی نویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے تمام شہروں میں مقیم ہزارے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت فورم کے قائمقام چئیر مین چوہدی دل پذیر نے کی تقریب میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے زمہ دران اور تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے اراکین نے شہداء کی آج تک ایف آئی آر نہ درج ہونے کے خلاف احتجاج سیاہ پٹیایاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے مرکزی چئیرمین چوہدری نورالحسن گجر ،نائب صدر شاہ جہاں مغل ،جوائنٹ سیکرٹری رفیق خان ،فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی جدہ کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال ،پی ٹی ٓئی جدہ کے رہنما عجائب خان فورم کے سنئیر ممبر شاہ جہاں قریشی ،سردار تنویر اور قاسم باسط نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی ،ن لیگ اور ہزارہ سے منتخب اراکین کو خوب اڑے ہاتھوں لیا مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن سے قبل ابیٹ آباد جلسے میں صوبہ ہزارہ کا اعلان کر چکے ہیں لیکن آج وہ خاموش ہیں جنوبی پنجاب صوبے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ہزارہ کا نام ہی نہیں لے رہے جس کی ہم مزاحمت کرتے ہیں ہم نے صوبہ کے لئے قربانیاں دی ہوئی ہیں جنوبی پنجاب صوبے سے پہلے ہمارے صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے۔

عمران خان گزشتہ الیکشن سے قبل یہ کہتے تھے کے ہماری وفاق میں حکومت نہیں جب وفاق میں حکومت بنی تو صوبہ ہزا ہزارے اوالوں کو ہم تحفہ دیں گئے۔ آج عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں اور مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھی مانسہرہ میں وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال پورے کر کے اب بھی خاموش ہیں یہ اگر صوبہ ہزارہ اپنے دور میں بنا دیتے تو آج ہزارہ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہ ہوتی پی آئی بھی اگر صوبہ نہیں بنائے گی تو اگلے پانچ سال میں ان کا بھی ہزارہ سے صفایا ہو جائے گا بڑے افسوس کی بات تو یہ ہے کے سابقہ اور موجودہ حکومت ہمارا شہدا ء کے قاتلوں کو آج تک نہیں پکڑ سکی جس کے خلاف ہم حکومت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آج بازورں پر سیاہ پٹیا ں باندھ کر یہ تقریب منعقد کر رہے ہیں ہزارہ اراکین جنوبی پنجاب والوں سے سبق سیکھیں اور صوبہ ہزارہ کے قیام تک استفعے دیں اپنے حکومت کے سامنے اور اپناکردار ادا کریں اسمبلیوں میں خاموش نہ بیٹھے اور ہزارہ کی عوام آمدہ الیکشن میں صرف اس شخص کو ووٹ دیں جو حلف اٹھائے کے وہ صوبہ ہزارہ کا لیے صرف اسمبلی میں جا ریا ہے ۔

پروگرام سے تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سید مصدق شاہ نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوے اوورسیز ہزارے والوں کی تعریف کی اور کہا کے اوورسیز جس طرح ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح صوبہ ہزارہ میں بھی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کریں گئے میں سب کو تحریک صوبہ ہزارہ کے لئے جدو جہد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پروگرام کے آخر میں قائد تحریک بابا حیدر زمان اور شہداء ہزارہ کے لئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

gif

gif


Comments

comments