پی ایم اے اورپاک فوج کی بدولت ایبٹ آباد شہر یوں کابڑامسئلہ حل۔ 


ایبٹ آباد:پی ایم اے اورپاک فوج کی بدولت ایبٹ آباد شہر یوں کابڑامسئلہ حل۔ سپلائی سے ہزارہ موٹروے کا انٹرچینج نکالنے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں عسکری حکام کے علاوہ بیرون ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم پر بدترین ٹریفک جام اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظر عسکری حکام پاکستان ملٹری اکیڈمی اورشہریوں کیلئے ہزارہ موٹروے سے سپلائی کے مقام پر انٹرچینج نکالنے کا حکم جاری کردیاہے۔ جس کے بعد سپلائی میں پاک فوج کے علاقے سے سڑک کو شاہراہ ریشم کیساتھ جوڑا جائے گا۔ جس سے نہ صرف قومی سلامتی کے اداروں بلکہ مقامی لوگوں کی بھی سفری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔


Comments

comments