والدکے ہاتھوں شوہرسمیت قتل ہونیوالی میٹرک کی طالبہ کی اندرونی کہانی۔


ایبٹ آباد: سوزوکی ڈرائیور کیساتھ فرارہوکرکورٹ میرج کرنیوالی لڑکی شوہرسمیت باپ کے ہاتھوں قتل۔ تین افراد پر دعویداری۔ دوگرفتار۔ اس ضمن میں پولیس حراست میں بانڈہ علی خان کے رہائشی محنت کش انور خان ولد حسن خان نے صحافیوں کو بتایاکہ اس کی سولہ سالہ بیٹی فضاء گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جھنگی میں میٹرک کی طالبہ تھی۔ اسکول آنے جانے کیلئے ہم نے ایک سوزوکی گاڑی لگوائی ہوئی تھی۔ مذکورہ سوزوکی گاڑی گاؤں موہڑہ پاوا کا رہائشی ناصرسلیم چلاتاتھا۔ جوکہ پہلے سے شادی شدہ اورتین بچوں کا باپ بھی تھا۔ اسکول آنے جانے کے دوران سوزوکی ڈرائیور ناصرسلیم نے میری ناسمجھ بیٹی فضاء کو بھلاپھسلا لیا۔ اور کچے ذہن کی مالک میری بھولی بھالی بیٹی کو اغواء کرکے لے گیا اور عدالت میں انہوں نے نکاح کرلیاتھا۔ جبکہ ہمارے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ کسی بھی عورت کی شادی کی اس کی ولی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ اور عدالت نے میری اجازت کے بغیر میری بیٹی کی شادی ایک شادی شدہ تین بچوں کے باپ کے ساتھ کروائی۔ لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ABBOTTABAD: Mar31 – Anwar Khan along with his Son In Law Murad Khan in Police Custody, Anwar Khan have Allegedly Murder his daughter Fiza & her husband due to court marriage in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

انور خان کے مطابق نکاح کے آٹھ ماہ کے بعد میں نے دونوں کو اس بہانے گھر بلایا کہ میں نے انہیں معاف کردیاہے۔ جمعہ کی رات دس بجے میں نے دونوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار رفیق نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ناصر اور فضاء کو رات دس بجے قتل کیاگیاجبکہ پولیس کو رات بارہ بجے کے بعد اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ہم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ مزید کارروائی کرتے ہوئے انور خان کو گرفتار کرکے آلہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ناصر کے بھائی یاسرسلیم کی دعویداری پر علت نمبر 284 زیر دفعہ 302پی پی سی کے تحت انور خان اس کے بیٹے وقاص اور داماد مراد خان ولد منور خان سکنہ لمبا بانڈہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے انور خان کے داماد مراد خان کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ جبکہ انور خان کے بیٹے وقاص کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق انور خان نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور اس کے شوہر کو قتل کیا۔

ABBOTTABAD: Mar31 – Bodies of Newly Married Couple Fiza & Nasir Laying, Who was Allegedly Murder on Honor Killing in Banda Ali Khan area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

مقتول ناصر کے ورثاء نے انور خان کے علاوہ اس کے بیٹے اور داماد پر بھی دعویداری کی ہے۔ وقوعہ کے وقت انور خان کا داماد مراد خان اپنے گھر میں تھاجبکہ اس کا بیٹا وقاص شہر سے باہر تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس دوہرے قتل کیس میں کوئی بھی شہادت موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اس کیس میں نامزد تمام ملزمان عدالت سے بری ہوجائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب مقتول جوڑے کو ہفتہ کے روز آبائی گاؤں موہڑہ پاوا میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔


Comments

comments