واپڈاوالے جمیل تنولی ایک مرتبہ پھرچیئرمین بن گئے۔


ایبٹ آباد:واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سی بی اے یونین ہزارہ زون کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں جمیل تنولی ایک بار پھر آئندہ مدت کیلئے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے انتخابات ایبٹ آباد سرکل آفس میں منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں یونینز کے عہدیدران ووٹرز نے حصہ لیا تاہم اس موقع پر جمیل تنولی گروپ کے مخالف پینل نے انتخابات سے دسبترداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد جمیل اختر تنولی آئندہ مدت کیلئے ہزارہ زون کے چیئر مین،قاسم تنولی سیکرٹری،سردار لیاقت جائینٹ سیکرٹری، محمد سعید وائس چیئر مین،مظہر شاہ ڈپٹی چیئر مین اور نثار خان ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں اس موقع پر نو منتخب چیئر مین جمیل اختر تنولی نے تمام ووٹرز اور مخالف پینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کروں گا اور ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے ورکرز نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں عزت بخشی جس پر ہم ان کے مشکور ہیں واپڈا میں بھرتیوں سمیت تمام امور میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کو ان کے جائز حقوق دلائے جائیں گے


Comments

comments