جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی نے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا: آفتاب جمال بنگش۔


ایبٹ آباد:سابق ممبر کینٹ بورڈ آفتاب جمال بنگش اور جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اویس ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ہم نے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ اس بات کا فیصلہ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی براہ خان جدون کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیاجائے گا۔ ہمارے حوالے سے مشتاق غنی کی حمایت کا اعلان سوشل میڈیا پر چلانا غیرمناسب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو دیئے جانیوالے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کیا۔ اویس ایڈوکیٹ اور آفتاب جمال بنگش کا کہناتھاکہ این اے سولہ کے امیدوار علی خان جدون نے ہم سے رابطہ کرکے ملاقات کی۔ جب علی خان جدون جناح آباد پہنچے تو مشتاق غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں حمایت کا مطالبہ کیا۔ جس پر ہم نے دونوں امیدواروں کو بتایاکہ جناح آباد کے لوگوں کے اجلاس کے بعد آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیاجائے گا۔ کیونکہ پچھلے پانچ سالوں میں کوئی بھی منتخب نمائندہ اس علاقے میں نہیں آیا۔

اویس ایڈوکیٹ کا کہناتھاکہ آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ حاجی براہ خان جدون کی سربراہی میں اجلاس کے بعد کیاجائے گا۔ ہم نے ابھی تک کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہمارے حوالے سے حمایت کا اعلان جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔


Comments

comments