لوئرگلیات کی کڑلال برادری سردار یعقوب کیخلاف سراپااحتجاج۔


ایبٹ آباد:سردار یعقوب کی عوامی جذبات کے برعکس حلقہ بندیوں کی تجاویزپرگلیات کے لوگ سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب نے نئی حلقہ بندیوں پرصوبائی حلقہ پی کے سینتیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ لوئر گلیات کی یونین کونسلوں نملی میرا،بیرنگلی،بگنوتر، باغ،پکھوال،بکوٹ اورسربھنہ کو حلقہ پی کے چھتیس کیساتھ منسلک کیاجائے۔ جبکہ سرکل لورہ کی یونین کونسلوں کی تمام یونین کونسلوں کو دوبارہ حلقہ پی کے سینتیس کیساتھ منسلک کیاجائے۔سردار محمد یعقوب کی اس پٹیشن پر لوئر گلیات کے لوگوں میں شدید اشتعال پایاجاتاہے۔

لوئر گلیات کے مکینوں نے سردار محمد یعقوب کو وارننگ دی ہے کہ اس قسم کی پٹیشن قوم کیساتھ غداری کے متراد ف ہے۔سردار یعقوب کا ان حدود کا چیلنج کرنا یا تجاویز دینا کسی دوسرے کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے ۔کیونکہ ان تجاویزسے بظاہر سردار ادریس کے مخالف دھڑے اور مسلم لیگ ن یعنی بیرسٹر جاوید عباسی اور مرتضی جاوید عباسی ھی مستفید ہوتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار ادریس کے قریبی ذرائع نے ان تجاویز کو سردار ادریس کو کمزور کرنے کی سازش قرار دے دیا۔جبکہ لوئر گلیات کی کڑلال برادری کاکہناہے کہ سردار محمد یعقوب ہمیں تقسیم درتقسیم کرناچاہتاہے۔ اورسردار یعقوب مخالف جماعت کے ایجنڈوں کی تکمیل میں سرگرم ہیں۔ اگر سردار یعقوب کی اس پٹیشن پر عملدرآمد کیا گیا تو ہم سردار محمد یعقوب کا گلیات میں داخلہ بند کردیں گے۔


Comments

comments