کیہال ضمنی الیکشن۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ کسے دیاجائے؟ حکومتی گروپ تذبب کا شکار۔ 


ایبٹ آباد:کیہال ضمنی الیکشن۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ کسے دیاجائے؟ حکومتی گروپ تذبب کا شکار۔ سابق ناظم خورشید سمیت متعددامیدوار میدان میں کود پڑے۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادرنے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان بہت جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے جا رہاہے۔ تاہم الیکشن شیڈول سے قبل ہی حکومتی گروپ امیدوارکے چناؤ کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق کیہال کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رانا صفدر، بنارس عباسی، یونس عباسی، خورشید اعوان سمیت متعدد امیدوار سرگرم عمل ہیں۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کے برادر نسبتی سردار عمیر انور کو کیہال کے الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں مشتاق احمد غنی ایسے امیدوار کی تلاش میں ہیں جوکہ کیہال کا الیکشن یقینی طور پر جیت سکے۔ کیونکہ کیہال کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اثر آئندہ عام انتخابات پر بھی پڑے گا۔ اور مشتاق احمد غنی کیہال سے دو مرتبہ الیکشن ہارنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی گروپ کی جانب سے ضمنی الیکشن کیلئے رانا صفدر کے نام پر اتفاق کرنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اس بات پر بھی اتفاق کیاگیاہے کہ سابق ناظم کیہال خورشید کو ٹکٹ نہ دیاجائے۔ کیونکہ وہ الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔


Comments

comments