کیہال کاضمنی الیکشن مشتاق غنی کی سیاسی قبر ثابت ہوگا: سردارشیربہادر۔


ایبٹ آباد:سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے کہاہے کہ کیہال کاضمنی الیکشن مشتاق غنی کی سیاسی قبر ثابت ہوگا۔ تینوں یوسیز میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سردار شیربہادر کا کہناتھاکہ وہ کیہال، سلہڈ اوریونین کونسل بکوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور ان شاء اللہ ان کے امیدوار ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔ جہاں تک کیہال کے ضمنی الیکشن کا تعلق ہے تو کیہال کا ضمنی الیکشن مشتاق غنی کیلئے سیاسی قبر ثابت ہوگا۔ پہلے بھی مشتاق غنی کو عبرتناک شکست دی تھی۔ اور ان شاء اللہ ضمنی الیکشن میں بھی ق لیگی ٹولے کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Comments

comments