خان گل خان دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ بار کے صدرمنتخب۔


ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے صدر کیلئے ون ٹو ون مقابلہ میں خان گل خان جدون بھاری اکثریت حاصل کر کے دوبارہ منتخب ہو گئے جنرل سیکرٹری کے ون ٹو ون مقابلہ میں مصدق خان جدون نے کامیابی حاصل کی جبکہ نائب صدر ، ایڈیشنل سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری ، لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے گزشتہ روز بار کلب میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں خان گل خان جدون نے 250 اور انکے مدمقابل صدر کے امیدوار قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے 152 حاسل کیے جنرل سیکرٹری کے بھی ون ٹو ون مقابلہ میں مصدق خان ایڈوکیٹ نے 236 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل ظفر اقبال نے 162 ووٹ حاصل کیے کل 498ووٹ میں سے 406 ووٹ پول ہوئے خواتین وکلاء نے بھی پولنگ میں حصہ لیا ۔

قبل ازیں نائب صدر افتخار تنولی ایڈوکیٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری ارشد پرویز ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری سید ذوالفقار علی شاہ ، لائبریری سیکرٹری غلام محی الدین ایڈوکیٹ اور ایگزیکٹو ممبران محمد شہاب ، محبوب سلطان ،محی الدین قریشی ، سردار مظفر خان ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے تحصیل حویلیاں میں رئیس ایڈوکیٹ 22 ووٹ لے کر صدر منتخب جبکہ انکے مدمقابل رحیم ایڈوکیٹ نے 14 ووٹ حاصل کیے جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامران یوسف بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔


Comments

comments