وجوان کو تاوان کی غرض سے اغواء کرنیوالااغواء کاروں کا سرغنہ گرفتار۔


ایبٹ آباد:نوجوان کو تاوان کی غرض سے اغواء کرنیوالااغواء کاروں کا سرغنہ گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ چندروزقبل ہری پور کے رہائشی بلال احمد کو گن پوائنٹ پر نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاتھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کا بین الصوبائی اغوا کاروں کا سرغنہ گرفتارعقیل سکنہ صدر مکان نمبر 221 محلہ چندانوالہ بھکر روڈ جھنگ حال گلی نمبر 6-C مکان نمبر 6 ڈاک خانہ ترلاء کلاں ترامڑی چوک علی پور فراش اسلام آباد کو گرفتار کرکے بلال احمد کو بازیاب کرالیا۔

اغواء کار عقیل احمداس سے قبل بھی راولپنڈی اورہری پور میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ اغواء کارعقیل کے خلاف متعدد مقدمات مختلف اضلاع میں درج ہیں۔

gif


Comments

comments