ہزارہ کے بہادر سپوت شہیدایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری۔


ایبٹ آباد:شہیدایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹرجاری کردیاگیا۔ ہزارہ کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے بہادر پولیس آفیسر چوہدری اسلم جوکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایک خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، چوہدری اسلم نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر ناکام حملے کے بعددہشت گردوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھاتھا۔ لاج پروڈکشن کی جانب سے شہید چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں ان کے بچپن سے لیکر جوانی اور شہادت تک کے واقعات کو پیش کیا جائے گا۔

شہید چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر عظیم سجاد ہیں جبکہ طارق اسلم اس فلم میں چوہدری اسلم کا کردار ادا کرینگے۔اس فلم میں معروف اداکار ارباز خان، افسرمانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور ماڈل زہرہ عابد بھی کام کریں گی۔ وائس آف ہزارہ سے بات چیت کے دوران عظیم سجاد نے کہاکہ وہ اس فلم کے ذریعے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنے جارہے ہیں۔ تاکہ رہتی دنیا تک شہید چوہدری اسلم کا نام رہے۔ اس فلم کی نوے فیصد عکس بندی کراچی میں جبکہ دس فیصد ایبٹ آباد میں کی جائے گی۔ اس فلم میں چوہدری اسلم کی پیشہ ورانہ زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ جبکہ ان کے ساتھ پیش آنیوالے حادثات کو بھی اس فلم میں خصوصی طور پر شامل کیاگیاہے۔ یہ فلم نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرے گی۔

سندھ پولیس کا سپیشل سروسز یونٹ تمام اداکاروں کو فلم کیلئے تربیت دے رہاہے۔ واضح رہے کہ چوہدری اسلم کو 9جنوری 2014ء کو لیاری ایکسپریس وے کراچی میں دہشت گردوں نے ایک خود کش حملے میں شہید کردیاگیاتھا۔ اس فلم کو 2020ء میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

gif

gif


Comments

comments