بچوں کے چہرے بگاڑنے والی بیماری پھیلنا شروع ہوگئی۔ محکمہ صحت خاموش۔


تورغر:تورغر میں لشمینیا کی بیماری سے کئی بچے متاثر خوب صورت چہرے بگڑ گئے ضلع بھر میں لشمینیا کیلئے کوئی انجکشن میسر نہیں اعلی حکام سے لشمینیا بیماری کے علاج کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق ضلع تورغر میں ایک بار پھر لشمینیا بیماری نے آٹھیک کردی تحصیل جدبا کے دریا سندھ کے کنارے ہر گاوں میں بچوں کو لشمینیا بیماری نے گھیرے میں لیا ہے۔

پھول جیسے خوب صورت بچوں کے چہروں پر لشمینیا کی وجہ سے بڑے بڑے دانے نمودار ہوئے ہے جس کو علاقائی زبان میں سال دانہ کہا جاتا ہے یہ دانہ اتنی خطرناک ہوتا ہے کہ انسانی گوشت کو ہڈی تک ختم کرتا ہے اور ٹھیک ہونے کے بعد بھی اس دانے کی جگہ نظر آتا ہے جو زندہ گی بھر جسم کی خوب صورتی کو ختم کردیتی ہے سال 2011-1 2 میں یہ بیماری تورغر میں گزری ہے اس کے علاج کیلئے دربند سول ہسپتال میں ایک NGO نے علاج کا کام شروع کیا تھا اس کی وجہ سے کاپی لوگوں کو علاج میسر ہوا تھا اب دوبارہ یہ بیماری تورغر تحصیل جدبا میں بچوں پر آئی ہوئی ہے اس کی کنٹرول کیلئے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہے کہ خدا ان بچوں پر رحم کریں اور لشمینیا کے علاج کا بندوبست کریں تاکہ تورغر کے بچوں کو علاج میسر ہوسکے

gif


Comments

comments