اپرکیہال کے یوتھ کونسلر نے محلوں میں آوارہ لڑکوں کے کھڑے ہونے پر پابندی لگادی۔ 


ایبٹ آباد:اپرکیہال کے یوتھ کونسلر نے محلوں میں آوارہ لڑکوں کے کھڑے ہونے پر پابندی لگادی۔ جس نے بھی موج مستی کرنی ہے وہ لنک روڈ پر چلاجائے۔ محلوں میں راستوں میں کوئی بھی کھڑا نہ ہو: یوتھ کونسلر عدنان واجد کی وارننگ کے بعد من چلوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس ضمن میں اپرکیہال کے لوگوں نے بتایاکہ مختلف گلی محلوں میں آوارہ لڑکے دن رات مٹرگشت کرتے رہتے تھے۔ مختلف ٹولیوں کی شکل میں یہ لڑکے نہ صرف راہ چلتی خواتین اور لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں۔ بلکہ دیگرغیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ علاقے کے یوتھ کونسلر عدنان واجد نے تمام لوفر اور لفنگے قسم کے لڑکوں کا اپرکیہال کی گلی کوچوں میں کھڑا ہونے پر پابندی لگادی ہے۔ اور تمام لڑکوں سے کہاہے کہ کسی بھی گلی محلے میں کوئی بھی لڑکا اگر معقول وجہ کے بغیرکھڑا دکھائی دیا تواس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر لڑکوں نے دوستوں سے ملنا ہے تو وہ لنک روڈ پر جاکر ملاقاتیں کریں۔ گلی محلوں میں کھڑا ہو کر محفلیں مت جمائیں۔تمام نوجوان اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور گلی محلوں میں فضول کھڑا ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع بھی مت کریں۔


Comments

comments