نجی اسکول میں آتشزدگی۔ ریسکیو کی ناقص کارکردگی پر مقامی لوگ مشتعل ۔


ایبٹ آباد:سپلائی کے نجی اسکول میں آتشزدگی۔ ریسکیو کی ناقص کارکردگی پر مقامی لوگ مشتعل ہوگئے۔ اسکول کی اوپرمنزل جل کر خاکستر۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ بدھ کے روز سپلائی میں ایک نجی اسکول میں شدیدگرمی کے باعث شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے اسکول کی اوپری منزل پر آگ پھیل گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو دی گئی۔ لیکن ریسکیو کا عملہ حسب معمول دیر سے پہنچا اور پھر ان کے پاس فائربریگیڈ گاڑیوں میں اتناپانی بھی نہیں تھاکہ آتشزدگی پر قابو پاسکیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشتعل ہوگئے۔ جبکہ جلی کٹی سنانے پر ریسکیو کے اہلکار وں نے بھی جوابی وار کئے۔ جس پر حالات کشیدہ ہوگئے اور مقامی لوگ ریسکیو اہلکاروں کیساتھ گتھم گتھاہوگئے۔

ABBOTTABAD: Jun13 – Rescue workers busy in work, after mega fire eruption in Private school of Sikandarabad area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔ جنہوں نے بمشکل حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے لوگوں کو چھڑایا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ ایبٹ آباد کے منتخب نمائندوں نے ہمیں یہ تحفہ دیاہے کہ ریسکیو کے اٹک پار کے لوگوں کی وجہ سے ایبٹ آباد کے لوگوں کا نقصان ہورہاہے۔ اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف مشتاق غنی ہیں۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے مشتاق غنی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

ABBOTTABAD: Jun13 – Rescue workers busy in work, after mega fire eruption in Private school of Sikandarabad area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments