سرکل لورا کی تمام کرش مشینیں فوری طور پر بند کی جائیں۔


ایبٹ آباد:سرکل لورا میں جاری کریش مشینوں نے ہزاروں کی تعداد میں رہائش پزیر لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔کرش مشینوں سے اٹھنے والی گردوغبار سے علاقہ میں ٹی بی۔کینسر۔ دمہ سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پھیل ری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سرکل لورا کے معزین نے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کر دوران کیا ۔انہوں نے کہا کے بارودی مواد کے استعمال سے جنگلات سڑکیں تباہ ہو ری ہیں ۔جبکہ پینے کا پانی بھی آلودہ ہو رہا ہے ۔کرش مشینوں کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کے باوجود بھی بااثر افراد نے کام بند نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کریش مشینوں کو بند نہیں کیا گیاتو آئندہ آنے والے الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلی کے پی کے سے مطالبہ ہے کہ فی الفور کرش مشینوں کو بند کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی۔


Comments

comments