واپڈا کے اہلکاروں نے گھروں کی چھتوں سے غیرقانونی کنکشن لگاناشروع کردیئے۔


ایبٹ آباد:واپڈا کے لائن مین کی من مانیاں، رشوت لیکر اپنے ہی ادارے کے قوانین کی پامالی ، بغیر اجازت گھر کی چھت پر چڑھ کر غیر قانونی کنکشن لگانا معمول بنا لیا، منع کرنے پرخواتین کے ساتھ بدتمیزی ، بے لگام واپڈا لائن مین کو لگام کون ڈالے گا ۔ جھنگی کے علاقہ کا محکمہ واپڈا کا لائن مین وحید رشوت اور سفارش کی وجہ سے بے لگام ہو گیا اور غیر قانونی کنکشن لگا نا اپنا وطیرہ بنا لیا ، جھنگی میں جہاں پر واپڈا کے قانون کے مطابق کھمبا لگا کر بجلی کا کنکشن دینا لازم ہے وہاں پر سروس تا ر کے زریعے کنکشن دیا جا نے لگا ، جس کھمبے سے مذکورہ لائن مین نے اس سے قبل درجنوں غیرقانونی کنکشن دیے اس کھمبے کے ساتھ والے گھر کی چھت تاروں سے بھری پڑی ہے ، وحید نامی لائن مین اس وقت کنکشن لگانے جاتا ہے جب گھر کے مرد حضرات موجود نہیں ہوتے اوربغیر اجازت کنکشن حاصل کرنے والے لوگوں سمیت گھر کی چھت پر چڑھ جاتا ہے اور خواتین کے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوکر بدتمیزی پر اتر آتا ہے ، بدتمیزی کا یہ عمل بارہا دوہرایاجا چکا ہے ، اس جگہ سے درجنوں بجلی کی تاریں گزرنے کی وجہ سے گھر کے مکینوں کی زندگیوں کو خطرات میں دھکیل دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ قیمتی اراضی بھی خراب کر دی گئی ، DIG ہزارہ ، DPO ایبٹ آباد اور واپڈا کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ لائن مین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور موقع کادورہ کرکے تمام بجلی کی تاریں ہٹائی جائیں ۔


Comments

comments