خواجہ سراء کو صوبائی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑانیوالاسیاسی مہاگروہ ایک بار پھر متحرک۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد سٹی حکومت کے مجوزہ انتخابات عرصہ دراز سے خوب غفلت میں مبتلا سیاسی مہاگروہ ایک بار پھر متحرک سابقہ ادوار کے سٹوڈنٹ لیڈروں نے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شہر کیلئے اہل قیادت سامنے لانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں مذکورہ گروہ نے قبل ازیں شمعروز خان کے الیکشن بعد ازاں خواجہ سراء کو صوبائی اسمبلی انتخابات میں لا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی تمام مہاگرو ایک بار پھر شہر کیلئے متحد ہو گئے ٹانگیں کانپنے والے لیڈروں کے مد مقابل امیدوار لانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر کی سیاست میں سابقہ ادوار میں کلیدی کردار ادا کرنے والا گروہ ایک بار پھر میدان میں آ گیا جنہوں نے سٹی گورنمنٹ ایبٹ آباد سمیت لورہ، لوئر تناول سمیت تمام اہم نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ٹاؤٹ گیری کے خاتمے کیلئے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مخلص اور اہل قیادت سانے لائی جائے گی۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سابق سیاسی پنڈتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیدہ چیدہ گروپ کے ممبران نے حصہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر کو بدقسمتی سے آج تک کوئی مخلص قیادت میسر نہ ہو سکی اور مفاداتی ٹولے نے شہر کے وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر لیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام علاقہ کے حقوق سمیت نوجوانوں کا حق اٹک پار گروں رکھ دیا اور سرکاری اداروں میں ہزارہ کے نوجوانوں کا استحصال شروع کر دیا گیا 1122 ہو یا کوئی اور سرکاری محکمہ پشاور سے بھرتی کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی اپنے عوام کا حق مانگنے پر ٹانگیں کانپ جاتی ہے جن سے یوم نجات قریب آ چکا ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب غیرت مند گروپ اپنے امیدواروں کے نام منظر عام پر لا کر ایک بھرپور انتخابی مہم سے ان کی کامیابی سے کلیدی کردارادا کرے گی انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مسائل کے حل اور عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے تمام اراکین سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شہر کو اہل قیادت فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے جو انتظامیہ و سرکاری اداروں اور بڑے حاکمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا حق حاسل کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ گروپ کا ہر امیدوار ضلع کے شہری کا امیدوار ہو گا اور عوامی طاقت سے ٹاؤٹ گیری کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے جس کیلئے عنقریب گرینڈ پروگرام منعقد کرکے اپنے امیدوار سامنے لائیں گے جس سے ابن الوقت سیاسی مداریوں کے اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

gif


Comments

comments