سلہڈ میں ملک سلیمان کی پوزیشن مستحکم۔ مخالفین پر سکتہ تاری۔


ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار ضلع کونسل یوسی سلہڈ ملک سلیمان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد شہر میں داخل سے قبل ہی سلہڈ کے گندگی کاڈھیرسیاحوں کا استقبال کرتا ہے۔ جس کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سلہڈ میں لڑکیوں کیلئے صرف ایک ہی اسکول ہے۔ جبکہ یہاں پر ہائرسکینڈری اسکول کی اشد ضرورت ہے۔ سلہڈ اور گرونواح میں پانی کی شدید قلت ہے۔ پینے کی پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہے۔

اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ملک سلیمان کا کہناتھاکہ ٹکٹ کے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے تمام امیدواروں سے تحریری بیان حلفی لی تھی کہ انہیں پارٹی قیادت کا فیصلہ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے قبول ہوگا۔ لیکن جب مجھے ٹکٹ دے دیاگیا تو ایک شخص جو کہ پارٹی کا عہدیدار بھی ہے نے الگ گروپ بنالیا اور پارٹی قیادت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ یہ لوگ ذاتی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ پارٹی قیادت ان کیخلاف کارروائی کرے۔ ملک سلیمان کا مزید کہنا تھاکہ یوسی سلہڈ کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کمی ہے۔ اور سڑکوں کی پختگی کی اشد ضرورت ہے۔ سلہڈ، کھوکھرمیرا، ڈھیری میراسمیت دیگر علاقوں میں ڈسپنسری تک موجود نہیں ہے۔ مجھے یوسی سلہڈ کے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دیاگیاہے۔ جس پر میں سلہڈ کی عوام اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کا مشکور ہوں۔ میں مشرف کے دور میں یونین کونسل سلہڈ کا ناظم بھی رہ چکا ہوں۔ یوسی سلہڈ کو گریوٹی فلوسکیم سے منسلک کروایا۔ سلہڈ میں جنازہ گاہ اوربچوں کی گراؤنڈ کیلئے اراضی حاصل کی۔کھوکھر میرا کیلئے ٹیوب ویل بھی سابقہ دور میں فراہم کیا۔ جبڑیاں میرا دوسرا گھر ہے۔ جبڑیاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔


Comments

comments