شادی شدہ رکشہ ڈرائیور نے سولہ سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ )کوٹ نجیب اللہ کے علاقہ سے رکشہ ڈرائیور نے لڑکی اغواء کرلی پولیس بازیاب کروانے میں ناکام نواحی علاقہ دورآفتادہ گاوں کوکلیاں سے رکشہ ڈرائیور نے 16 سالہ نابالغ لڑکی اغواہ کر لیا مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں زیر دفعہ365b کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گاوں کوکلیاں کی رہائشی پھول بی بی زوجہ عنائت نے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں اطلاع دی کہ میں گھر میں موجود نہیں تھی میری غیر موجودگی میں امجد ولد عبدالرشید سکنہ ریلوے روڈ ہری پور جو کہ شادی شدہ ایک بیٹی کا باپ ہے اور ر کشہ ڈرائیور بھی ہے اور رکشہ پر ہمیں کبھی کبھی بچوں کو سکول لے کر جاتا تھااور اسی وجہ سے پہلے بھی گھر بچوں کو لینے آتا تھااوراس نے میری بیٹی ش کا رشتہ بھی مانگا میں نے انکار کیاتھا اس نے میری بیٹی کو اغواہ کر لے اہے جس پر تھانہ کوٹ نجیب للہ کی پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ365B کے تحت پرمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور لڑکی کی بازیابی کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ہے اور امجد اور مغویہ مسماۃ( ش) کی تلاش شروع کر دی ہے ۔


Comments

comments