شادی شدہ خاتون کواغوا ء کے بعد زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔


ایبٹ آباد: داتہ شادی شدہ خاتون کواغوا ء کے بعد زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ایک ملزم گرفتار دیگر کی تلاش جاری۔باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق داتہ سے شادی شدہ سعدیہ نامی خاتون کوگھر سے اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔

پولیس نے ریشم بی بی زوجہ ولیا ساکنہ کائیاں بانڈہ گیسچ کی رپورٹ پر365B/376 کے تحت مقدمہ کے اندراج کے بعد ایک ملزم علی ولد بشیر ساکنہ کلس جبوڑی حال غازیکوٹ مانسہرہ کوگرفتار کرکے لڑکی کوبازیاب کروایالیاہے۔دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کررکھا۔

ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان گزشتہ روز داتہ میں متاثرہ لڑکی کے گھر گئے۔اور متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ اورانصاف کی یقین دہانی کروائی۔

gif


Comments

comments