جی ڈی اے کے اے ڈی بلڈنگ کنٹرول نے رشوت کا بازار گرم کردیا۔ 


ایبٹ آباد:جی ڈی اے کے اے ڈی بلڈنگ کنٹرول نے رشوت کا بازار گرم کردیا۔ مقامی لوگ سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار زاہد حسین جوکہ سکیل نو کا ملازم ہے، کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کا اضافی چارج دے رکھاہے۔ زاہد حسین نامی اہلکار کچھ عرصہ قبل نیب سے پلی بارگین کے بعد ملازمت پر بحال ہواہے۔

ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی جوکہ ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں، کی رشتہ داری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زاہد حسین نے رشوت کا بازار گرم کررکھاہے۔ رشوت نہ دینے والے افراد کو مختلف طریقوں سے تنگ کیاجاتاہے۔ اور لوگوں کے سامنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیساتھ قریبی تعلقات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے کرپٹ اہلکار کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments