نورالدین بازار میں خوفناک آتشزدگی۔ کروڑوں کا نقصان۔


ایبٹ آباد:یوفون کے ٹاورمیں آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان۔ ریسکیو والے پھرناکام۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ جمعرات کی صبح چار بجے ایبٹ آباد کے نورالدین بازار (لوہاربازار) میں ایک پلازے کی چھت پر نصب موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو دی گئی۔ لیکن ریسکیو کے اہلکار تاخیر سے موقع پر پہنچے۔ جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران پلازے میں مووجود کروڑوں روپے مالیت کا سینیٹری کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔


Comments

comments