ایم ایم اے نے امجدشاہزمان کو ٹکٹ کی پیشکش کردی۔ 


ایبٹ آباد:ایم ایم اے نے امجدشاہزمان کو ٹکٹ کی پیشکش کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ آئندہ انتخابات کے لئے متحدہ مجلس عمل نے جمعیت علمائے اسلام کے کوٹہ پر حلقہ پی کے چوالیس کے لئے آزاد امیدوار امجدشاہزمان کو ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔ امجدشاہزمان جن کا ایبٹ آبادکے حلقہ پی کے چوالیس میں وسیع ووٹ بنک ہے۔ اور امجدشاہزمان کا شمار ایبٹ آباد کے مقبول ترین امیدواروں میں ہوتاہے۔ ایم ایم اے کی جانب سے حلقہ پی کے چوالیس کے لئے امجد شاہزمان کو ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم امجدشاہزمان کے قریبی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ امجدشاہزمان جوکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ اپنے ووٹروں اور سپورٹروں سے مشاورت کے بعد ایم ایم اے کی پیشکش کا جواب دیں گے۔


Comments

comments