ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں کے محرروں کو حوالات میں بند کردیاگیا۔


ایبٹ آباد:انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے مختلف تھانوں کے محرر اور مدد محرروں کو حوالات میں بند کردیا۔ اس ضمن میں مصدقہ ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ کی انسپکشن ٹیم نے ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں کا خفیہ دورہ کیا ۔ تھانہ کینٹ، تھانہ میرپور ، تھانہ سٹی اور تھانہ نواں شہر کے محرر اور مد محرروں مبینہ طور پر انسپکشن ٹیم کے ممبران کو آدمی شہری سمجھتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا۔

محرروں اورمدمحرروں کی ناقص کارکردگی پر انسپکشن ٹیم نے تھانہ کینٹ، تھانہ میرپور اور دیگر تھانوں کے محرروں کو مد محرروں سمیت حوالات میں بند کردیا۔ جہاں یہ لوگ چوبیس گھنٹے سے زائد تک حوالات میں بند رہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی کینٹ سے مؤقف لینے کیلئے صحافیوں نے جب رابطہ کیا تو دونوں افسران نے کال اٹنڈ نہیں کی۔ صحافیوں کی ایک ٹیم نے جب تھانہ کینٹ کی حوالات کا معائنہ کرنے کی کوشش کی تو حوالات کا دروازہ بند کیاگیا تھا اور صحافیوں کو حوالات کے اندر بند افراد کو دیکھنے نہیں دیاگیا۔


Comments

comments