الیکشن میں شکست کھانے والے عوامی خدمتگارغائب۔ 


ایبٹ آباد:الیکشن میں شکست کھانے والے امیدوارغائب۔ ووٹروں سپورٹروں کے فون اٹھانا بھی چھوڑدیئے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں ہارنے امیدواروں کی اکثریت ہارنے اگلے روز ہی اپنے الیکشن آفس بند کرتے ہوئے خالی کردیئے۔ اور متعددامیدوار جوکہ جگہ جگہ جلسوں میں عوامی خدمت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے۔ الیکشن میں شکست کے بعد اب ان امیدواروں نے نہ صرف اپنے ووٹروں سپورٹروں بلکہ عام لوگوں کے فون اٹھانا بھی بند کردیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان امیدواروں کے ووٹروں سپورٹروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امجد شاہزمان، وسیم خان جدون، سیّدسلیم شاہ، سیّدشاہد رضا کے ڈیروں پر آج بھی لوگوں کا آناجانالگاہواہے۔ اور یہ امیدوار بدستور عوام میں موجود ہیں۔ جبکہ حلقہ پی کے 38,37 اور36 کے علاوہ پی کے 39 کے عوامی خدمت کے دعویدار غائب ہو چکے ہیں۔


Comments

comments