ڈی ایچ کیوہسپتال میں چوہوں کے میچ کے مہمان خصوصی کیلئے تلاش جاری۔ 


ایبٹ آباد:ڈی ایچ کیوہسپتال میں چوہوں کے میچ کے مہمان خصوصی کیلئے تلاش جاری۔ مریضوں نے صوبائی وزیر صحت اورمقامی اراکین اسمبلی کو رات گیارہ بجے وارڈ کا راؤنڈ لگانے کا مطالبہ کردیا۔ اس ضمن میں ڈی ایچ کیوہسپتال کی میڈیکل وارڈ زنانہ و مردانہ میں زیر علاج مریضوں نے صحافیوں کو بتایاکہ رات دس بجے کے بعد ان دونوں وارڈز میں سینکڑوں چوہے گھس جاتے ہیں۔ تمام بیڈز کے علاوہ فرش پر بھی چوہے ہی چوہے بھاگ رہے ہوتے ہیں۔

چوہوں نے مریضوں کو اتنازیادہ پریشان کیاہے کہ مریضوں کی نہ صرف کھانے پینے والی اشیاء بلکہ ادویات بھی اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔ چوہوں کی زیادہ تر تعداد مریضوں کے بیڈز کے ساتھ منسلک ٹیبلوں میں گھس جاتی ہے۔ اور سوئے ہوئے مریض کے بستروں کے اندر بھی چوہے گھس جاتے ہیں۔ ہسپتال کے انتظامی افسران اپنے گھروں میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ ہسپتال کی وارڈز میں چوہوں نے اودھم مچائی ہوئی ہوتی ہے۔ زنانہ وارڈ کی تمام خواتین رات کو چوہوں کی وجہ سے جاگتی رہتی ہیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ صوبائی وزیر صحت کے علاوہ ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی چوہوں کا میچ دیکھنے کیلئے رات دس بجے کے بعد اگر آئیں تو ہم ان کو میچ کا مہمان خصوصی بنانے کیلئے بھی تیار ہیں۔


Comments

comments