کوٹھیالہ سے مختیارعالم خان اور سیّدعارف شاہ نے نصیرتنولی کی حمایت کردی۔ 


ایبٹ آباد:کوٹھیالہ سے مختیارعالم خان اور سیّدعارف شاہ نے نصیرتنولی کی حمایت کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کوٹھیالہ میں ایک افطار ڈنرکا اہتمام کیاگیا۔ جس میں علاقے کی سیاست کا رخ تبدیل کرنیوالی سیاسی شخصیات مختیارعالم خان اور سیّدعارف شاہ نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے اڑتیس نصیر تنولی ایڈوکیٹ کے مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں انہیں یونین کونسل کوٹھیالہ سے کامیاب کروانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دونوں مختیارعالم خان اور سیّدعارف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹھیالہ کے لوگ ان شاء اللہ پچیس جولائی کو نصیر تنولی ایڈوکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور نصیر تنولی ایڈوکیٹ جوکہ فرزند تناول ہیں۔ ان شاء اللہ پچیس جولائی کو ان کی کامیابی یقینی ہے۔ کوٹھیالہ کی عوام تناول کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو ان شاء اللہ مسترد کردے گی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے نصیرتنولی ایڈوکیٹ کا کہناتھاکہ میں تناول میں سے ہوں اور میری سیاست کا مقصدتناول کو پسماندگی کی دلدل سے نکالنا ہے۔ ہمیں روائتی سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہوگی۔


Comments

comments