مشتاق غنی اور اس کے حواری جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں: حاجی براہ خان جدون۔


ایبٹ آباد:حاجی براہ خان جدون نے کہاہے کہ پی ایم اے بائی پاس روڈ کینٹ بورڈ کے فنڈز سے مرمت کیاجارہاہے۔ مشتاق غنی اور اس کے حواری جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران حاجی براہ خان جدون کا کہناتھاکہ میری ذاتی کوششوں سے سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد اور ایگزیکٹو آفیسر نے میزائل چوک تا پی ایم اے بائی پاس روڈ کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کئے اور آج کل اس روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ لیکن مقامی ایم پی اے مشتاق غنی اوراس کے حواری لوگوں میں یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے پھر رہے ہیں جوکہ سفید جھوٹ ہے۔ اور ایسے جھوٹ بولنا مشتاق غنی کا ہی شیوہ ہے۔


Comments

comments