این اے سولہ کے امیدوارحاجی ایاز کی عوام سے اپیل۔


ایبٹ آباد:حاجی ایاز خان جدون چھاگئے۔ این اے سولہ میں پوزیشن مستحکم۔ ایبٹ آباد میں بڑاجلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے متعدد ناراض کارکن حمایت کا اعلان کرینگے۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے سولہ حاجی ایاز خان جدون کے قریبی ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 کے آخری ہفتے میں ایبٹ آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیاجائے گا۔ جس میں مولانا احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، سابق ایم این اے ابراہیم قاسمی سمیت متعدد جماعتوں کے رہنماء شرکت کرینگے۔ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ادھر حاجی ایاز خان جدون نے ڈھوڈیال نواں شہر، منڈیاں اور جھنگی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران این اے سولہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔ سیاسی مداری عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ان کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔ لیکن ان کی چالوں میں عوام ہرگز نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم پر عوامی عدالت نے اعتماد کیا تو عوام کے مسائل محلات کی بجائے مسجدوں اور حجروں میں حل ہونگے۔


Comments

comments