امیدوارقومی اسمبلی حاجی ایازخان جدون کی لوئرتناول میں دبنگ انٹری۔ 


ایبٹ آباد:امیدوارقومی اسمبلی حاجی ایازخان جدون کی لوئرتناول میں دبنگ انٹری۔ یوسی پاوا، کوٹھیالہ کے لوگوں نے حمایت کردی۔یوسی پاوا اور کوٹھیالہ کے مختلف علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران حاجی ایاز خان جدون کا کہناتھا تناول کا علاقہ پسماندگی کا شکار ہے۔ اور یہاں سے ایم پی اے کے علاوہ ایم این اے بننے والوں نے بھی کبھی مڑ کر نہیں واپس نہیں دیکھا۔ غلطی تناول کے لوگوں کی بھی ہے۔ جو صرف دعا جنازے کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ میرا تناول کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ ان شاء اللہ اگر میں ایم این اے بن گیا تو تناول میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور ذرائع آمد و رفت کے لئے ایک بڑا پیکیج حاصل کرونگا۔ تناول کے نوجوان بیروزگاری کا شکار ہیں۔ ان نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


Comments

comments