حاجی ایاز خان جدون تناول کی پسماندگی دیکھ کر رنجیدہ ہوگئے۔


ایبٹ آباد:لوئرتناول میں حاجی ایاز کے کامیاب جلسے۔ مقامی لوگوں نے حمایت کااعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق امیدوار حلقہ این اے سولہ حاجی ایاز خان جدون نے اتوار کے روز لوئرتناول کی مختلف یونین کونسلوں شیروان، چمہڈ، کوٹھیالہ کے مختلف مقامات پر صبح سے لیکر رات گئے تک کئی جلسوں سے خطاب کیا۔تمام جلسوں میں مقامی لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہناتھاکہ ناچ گانے والوں کی بجائے اللہ کے دین کے لئے کام کرنیوالے حاجی ایاز خان جدون کو کامیاب بنائیں گے۔ تاکہ ہمیں دنیا اور آخرت کامیابی مل سکے۔ تناول میں ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے لوگوں کو ورغلا کر ووٹ لے لئے جاتے ہیں۔ اور یہاں کے لوگ آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ایاز خان جدون کا کہناتھاکہ تناول کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہاہے۔ یہاں پر آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ تین تین مرتبہ ایوب آفریدی اور قلندرلودھی یہاں سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ لیکن افسوس کہ ان لوگوں نے تناول کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔


Comments

comments