کروڑوں روپے ہتھیانے والا ڈائریکٹر میگا شاہین طارق محمود گرفتار۔


ہری پور: نیب خیبر پختونخوا نے ٹریڈنگ کے نام پر ہری پور کی عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ڈائریکٹر میگا شاہین طارق محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں کروڑوں کے ریفرنس دائر ہیں اور عدالت نے اسے 2014ء میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ملزم طا رق محمود سکنہ راولپنڈی کے خلاف احتساب عدالت میں کروڑوں روپے کے ریفرنس دائر تھے اور وہ انکوائریوں کو نظر انداز کرتا رہا جسے عدالت نے 2014ء میں اشتہاری قرار دیا۔ ملزم طارق محمود نے اپنے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر فرضی کاروبار کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعہ کروڑوں روپے ہتھیائے اور میگا شاہین، میگا کنگ، ٹی فار ٹریڈنگ اور ورلڈ وائیڈ مارکیٹنگ نام کی کمپنیوں کے دفاتر اسلام آباد، ہری پور اور دیگر شہروں میں کھولے اور عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیکر انہیں اس فرضی کاروبار کی جانب راغب کیا اور ان کے کروڑوں روپے لیکر غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتہ قبل نیب خیبر پختونخوا نے ملزم طارق محمود کے ساتھی اور اس فراڈ کے مرکزی کردار بابر زیب کو بھی گرفتار کیا تھا۔


Comments

comments