ندیم مغل نے حلقہ پی کے 39کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ 


ایبٹ آباد: مسلم لیگی رہنماء ندیم مغل نے حلقہ پی کے 39کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے ممبر ضلع کونسل ندیم مغل نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی کے 39سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ندیم مغل جوکہ ایبٹ آباد میں ایک وسیع حلقہ احباب ،جنبہ ، برادری رکھتے ہیں۔ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس حلقہ پی کے 39میں کوئی بھی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آرہاتھا۔ جس کی وجہ سے ندیم مغل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگی کارکنوں نے ندیم مغل کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ندیم مغل ایک حقیقی نظریاتی کارکن ہیں۔ اوروہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے کی واضح پوزیشن میں بھی ہیں۔


Comments

comments