نصیرتنولی ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ 


ایبٹ آباد:نصیرتنولی ایڈوکیٹ نے حلقہ پی کے 38کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تناول سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان نصیرتنولی ایڈوکیٹ نے حلقہ پی کے اڑتیس کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران نصیر تنولی ایڈوکیٹ کا کہناتھاکہ روائتی سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرکے پڑھے لکھے اور نوجوان لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور عوام بھی آئندہ الیکشن میں ایسے امیدوار کا چناؤ کرے جو ہینڈپمپ کی سیاست کی بجائے تناول کو پسماندگی کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے اور تناول کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکے۔


Comments

comments