ناظم جمیل عباسی قتل کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا امکان۔


ایبٹ آباد:ناظم بانڈی میرا جمیل عباسی کا بہیمانہ قتل، علاقے میں شدید خوف و ہراس اور بے چینی میں اضافہ ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتار کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی، ناظم بانڈی میرا کے ناحق قتل پر علاقہ سوگوار مرحوم کی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری۔ ملوث سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا جدید ترین طریقہ تفتیش کا استعمال، تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

ABBOTTABAD: Sep13 – Local men shifting the body of Nazim Village Council Bandi Mera Jameel Abbasi, Who was Murder by Unknown Assaults in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

ذرائع کے مطابق ناظم بانڈی میرا محمد جمیل عباسی کودو روز قبل رات 9 بجے گھر سے بلا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ ورثاء نے تھانہ بگنوتر میں درج کرا دیا۔ پولیس نے ملوث سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔

ABBOTTABAD: Sep13 – Tehsil Naib Nazim Sardar Shujjah Ahmed & Police Officials addressing Local people, after murder of Nazim Village Council Bandi Mera Jameel Abbasi, Who was Murder by Unknown Assaults in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

واضح رہے کہ ناظم بانڈی میرا کے ہولناک قتل کے خلاف علاقہ گلیات میں شدید تشویش اور بے چینی پیدا ہو چکی ہے۔ پے در پے قتل کی وارداتوں سے علاقہ بانڈی میرا میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مقتول کی تعزیت کیلئے شہر بھر سے عمائدین ، سیاسی شخصیات، تاجران، علماء اکرام، صحافیوں و دیگر مکتبہ فکر سے متعلق افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار شمعون یار خان سمیت معززین علاقہ اور عمائدین گلیات کی مقتول جمیل عباسی کے گھر آمد اور اہلخانہ سے اس ہولناک واقعہ کی تعزیت کرتے ہوئے ملوث کی گرفتاری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔


Comments

comments