پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے حقیقی بہن کو شوہرسمیت قتل کردیا۔

ایبٹ آباد:پولیس چوکی چمہڈ کی حدود بورج میں دہرے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات محبت کی شادی کا شاخسانہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کالرزہ خیز قتل۔چمہڈچوکی کی بروقت کاروائی دوہرے قتل کا ملزم صرف 45 منٹ میں گرفتار کرکے تھانہ حویلیاں کے حوالے کردیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری۔پولیس چوکی چمہڈ کی کارروائی کو تھانہ حویلیاں نے اپنی دبنگ کاروائی قرار دیا۔پولیس چوکی چمہڈ کے اہلکار نظر انداز۔دوہرے قتل کے ملزم کی بروقت گرفتاری پر پولیس چوکی چمہڈ کے اہلکاروں کے اہلکاروں کے لئے خصوصی انعام کا عوامی مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کی پولیس چوکی چمہڈ کی حدود بورج میں محبت کی شادی کاشاخسانہ نوجوان لڑکی اور لڑکا بے دردی سے قتل ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ بورج کی رہائشی صباکے بھائی جہانگیر ولد شاہنواز ساکنہ بورج نے محبت کی شادی کرنے پر اپنی حقیقی بہن صبادختر شاہنواز اور بہنوئی راشد خان ولد منصف خان ساکنہ بورج کو اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔جس کی بروقت اطلاع پولیس چوکی چمہڈ کو ملی۔انچارج پولیس چوکی چمڈ عابد خان جدون نے LHC خالد تنولی اور اشفاق شاہ کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے دنوں نعشوں کو قبضہ میں کرکے پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی حویلیاں منتقل کیا اوردوہرے قتل کے ملزم جہانگیر ولد شاہنواز کو 45 منٹ کے قلیل وقت میں بمعہ آلہ قتل گرفتار کرکے پولیس چوکی چمڈ منتقل کردیا۔

تھانہ حویلیاں پولیس ایس ایچ او طاہر سلیم نے ملزم کو چمہڈ چوکی سے تھانہ حویلیاں منتقل کرکے مقدمہ رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے یاد رہے کہ مقتول جوڑے نے 6 جولائی کو کورٹ میرج کرلی تھی تاہم لڑکی کے والد لڑکی کو اس یقین دہانی پر گھر واپس لے آئے تھے کہ ہم مکمل رسم ورواج کے مطابق لڑکی کو رخصت کریں گے لیکن مقتولہ لڑکی کا بھائی جہانگیرولد شاہنواز اس بات کو نہ مانا اور موقع کی تلاش میں رہا گزشتہ رات جیسے ہی مقتول راشد خان لڑکی کے گھر آیا تو مقتولہ لڑکی کے بھائی جہانگیر نے موقع دیکھ کر دونوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزم کے اس اقدام سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اہلیان علاقہ نے انچارج پولیس چوکی چمڈ عابد خان جدون اور ان کی پوری ٹیم کو دہرے قتل کے ملزم کی کو محض 45 منٹ میں گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ چمڈ پولیس چوکی کی پوری ٹیم کے لیئے خصوصی انعام کا اعلان کیا جائے یاد رہے کہ چمڈ چوکی انچارج اس قبل بھی بھی ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی طرف سے بنائی گئی اسپیشل ٹیموں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں جہاں پر اعلی کاکردگی کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس میں خاصے مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!