تفریحی پارک میں جھولاٹوٹنے سے ایک جاں بحق۔ چار افراد زخمی۔ 


ایبٹ آباد:تفریحی پارک میں جھولاٹوٹنے سے ایک جاں بحق۔ خاتون سمیت چار افراد زخمی۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایبٹ آباد کے ایک تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں جھولے پر سوار پچیس سالہ وسیم ولد سلیم سکنہ اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ جھولے پر سوار اس کی بہن فریدہ سلیم، تین سالہ موسیٰ ولد شمعون، عاشر ولد طفیل، پروین دختر بشیر احمد ساکنان راولپنڈی زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کینٹ سرکل اشتیاق خان اور ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور بعدازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ کینٹ میں واقع کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایاز خان جدون اپنے سپورٹروں کے ہمراہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈی ایس پی میرپور سرکل الطاف بھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نفری کے ہمراہ موجود رہے۔

ABBOTTABAD: Jun08 – Workers shifting the body of Waseem Saleem resident of Islamabad, Who lost his life during accident in Cantonment Public Park. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar
ABBOTTABAD: Jun08 – Police Officials & Medical workers standing near Farida Saleem resident of Islamabad, Who sustain serious injures during accident in Cantonment Public Park. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments