ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے لئے آن لائن لیبارٹری رپورٹ کا آغاز ۔


ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے مریضوں کی سہولت کے لئے لیبارٹری کی آن لائن رپورٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اب ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کروائی جانے والی ٹیسٹوں کی تمام رپورٹ مریض انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے ہاسپٹل ڈائریکٹر خیال آفریدی اور ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نعیمہ نے ایک مریض کی پورٹ آن لائن حاصل کر کے اس سروس کا آغاز کیا آئی ٹی انچارج شہریار علی نے اس سہولت کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے واک ان مریض یعنی وہ مریض جو ہسپتال میں صرف ٹیسٹ کروانے آتے تھے ،ان مریضوں کو لمبی قطار میں لگ کر اپنی رپورٹ کا انتظار کرنا پڑتا تھا اور کچھ ایسے ٹیسٹ جن کے لئے مزید وقت درکار ہوتا تھا اسی صورت میں مریض دوبارہ ہسپتال کا کا چکر لگانا پڑتا تھا اس آن لائن سروس سے مریض کہیں سے بھی انٹر نیٹ کے ذریعے ہماری ویب سائٹ www.ath.gov.pkسے اپنی رپورٹ حاصل کر سکتا ہے

آن لائن رپورٹ حاصل کرنے کے لئے مریض کے پاس رسید پر درج Access Codeاور Invoice نمبر ہونا شرط ہے ۔ تا کہ صرف متعلقہ مریض ہی اپنی رپورٹ حاصل کر سکے اور مریض کا میڈیکل ریکارڈ محفوظ رہے

ہسپتال کے ترجمان نے کہاکہ اس ضمن میں جلد ہی ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جارہی ہے جس سے ٹیسٹ کا رزلٹ آنے پر مریض کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دے دی جائے گی کہ اب اپنی رپورٹ حاصل کر سکتا ہے لیبارٹری رپورٹ کی یہ آن لائن سروس ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا حصہ ہے یہ ایک بین الاقوامی معیار کا سسٹم ہے جس کے تحت علاج و معالجے اور انتظامیہ کے تمام امور کمپیوٹرائزڈ کر دیئے گئے ہیں مریض کی رجسٹریشن سے لیکر ڈسچارج تک علاج و معالجہ کے تمام مراحل کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور محفوظ ہے اور اس میں مزید بہتری کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھر پور کوشش کر رہا ہے

ہسپتال میں لیبارٹری اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کو تمام مشین ہاسپٹل انفارمیشن سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں جس سے نہ صرف غلطی کی گنجائش کم ہو گئی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہوتی ہے ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے اس سسٹم کے ذریعے پہلے ہی سہولت مہیا کی گئی تھی انہیں رپورٹ کے لئے لیبارٹری خود ہی آنا پڑتا بلکہ رپورٹ وارڈ سے براہ راست حاصل کی جا سکتی ہیں اب آن لائن سروس سے باقی مریض بھی میں آنے والے تمام مریض استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔آئی ٹی انچارج شہریار علی نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں تمام او پی ڈی اکاؤنٹر میں کمپیوٹرمہیا کئے جائیں گے اور ڈاکٹر او پی ڈی مریضوں کی لیبارٹری رپورٹ ریڈیالوجی رپورٹ ،ایکسرے ،ایم آر آئی اور سی ٹی سکین اپنے سسٹم پر ہی دیکھ سکیں گے ۔مریضوں کی مزید سہولت کے لئے ریڈیالوجی ، پتھیالوجی اور ایڈمیشن کاؤنٹر ایک ہی جگہ پر بنائے جا رہے ہیں تا کہ مریضوں کو رسید حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو


Comments

comments