خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تمام افوائیں دم توڑ گئیں الیکشن کمیشن پاکستان نے دوسرے مرحلے کے الیکشن کا شیڈیول جاری کر دیا الیکشن کمشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق انتجابات کے کاغذات کے حوالے سے پبلک دعوت نامیوں کی تاریخ 4.2.2022,کاغذات جمع کروانے کے لیے 7.2.2022,کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی لسٹ پبلک کرنے کی تاریخ 12.2.2022،کاغذات کے جانچ پڑتال کی تاریخ 14.2.2022 سے 16.2.2022 ہو گی اسی طرح کاغذات کی جانچ پڑتال کے خلاف اپیل کی تاریخ 17.02.2022,19.2.2022, مقرر کر دی گئی اسی طرح دائر اپیلوں کی فیصلوں کی آخری تاریخ 22.2.2022,فائنل امیدواروں کی لسٹ پبلک کرنے کی ختمی تاریخ 23.02.2022،الیکشن سے کسی کے حق میں دستبرار ہونے کی آخری تاریخ 25.02.2022, الکشن میں انتخابی نشان آلاٹ کرنے کی آخری تاریخ 28.02.2022 جبکہ پولنگ کی تاریخ 27.03.2022 مقرر کر دی گئی انتخابات کے حتمی

ایبٹ آباد پولیس سوئی رہی: ایبٹ آباد کے کارلفٹروں کا گروہ ڈی پی او مانسہرہ نے گرفتار کرلیا۔کروڑوں کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او مانسہرہ پورے ہزارہ میں چھا گئے۔مانسہرہ پولیس کی بڑی کارواء بین الصوباء کارلفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سجاد خان نے تھانہ سٹی میں مانسہرہ پولیس کے مختلف تھانہ جات اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیئے گئے 4 رکنی کارلفٹر گروہ اوران سے کروڑوں روپے مالیت کی برآمد شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے بارے میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں ضلع مانسہرہ کے تمام پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی انکے علاوہ برآمد ہونیوالی گاڑیوں /موٹرسائیکلوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کارلفٹنگ کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں

لوئرتناول:پائپ لائن زنگ آلود ہوگئی: جنجیلہ واٹرسپلائی سکیم بند: درجنوں آبادیاں پینے کے پانی سے محروم۔

تناول(وائس آف ہزارہ)اندھیر نگری چوپٹ راج منتخب نمائندوں کی بے حسی اہلیان سندوگلی اور ملحقہ آبادیوں کا کوئی پرسان حال نہیں مقامی سیاسی قیادت بھی لالی پاپ دینے لگی چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم لگ بھک پچھلے ایک سال سے بند عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے خشک سالی کی وجہ سے مویشی جن کے پانی کا انحصار بارشوں پر ہوتا ھے۔تاھم اس سال بارشیں کم ہونے کی وجہ سے تالاب کا پانی بھی ختم ہونے کے قریب ھے درجن بھر گاؤں کا انحصار اسی واٹر سپلائی سکیم پر ھے۔منتخب نمائندے خواب خرگوش میں متعدد بار ایم این اے اور ایم پی کے نوٹس میں لگانے باوجود واٹر سپلائی سکیم کو بحال نہیں کیا جاسکا پانی کی بندش کی وجہ سے پائپ لائن بھی زنگ آلود ہوچکی ھے واٹر سپلائی سکیم کی بندش کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ھے۔ اہلیان علاقہ نے عندیہ دیا

آٹا،چینی،پتی،ڈالڈا،دال، سبزیاں،گوشت،چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا مزدور کے گھر فاقوں کے ڈھیرے آٹا چینی پتی ڈالڈا دال سبزیاں گوشت چکن غریب افراد کی پہنچ سے دور آئے روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں پر نئے ٹیکس نے رہی سہی کسر نکال دیا غریب مزدور حکومت وقت کوجھولیاں اٹھا کر بددُعائیں دینے لگے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی لہر تیزی سے بڑھتے ہی غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے۔آٹا چینی پتی ڈالڈا دال سبزیاں گوشت چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگ گئیں۔غریب مزدود کے گھر فاقوں نے ڈھیرے ڈال لیے غریب شخص کا جینا مشکل ہو گیا حکومت کی جانب سے روز نئے ٹیکسز نے عوام کو زندہ درگور کر دیا بجلی کے بلوں میں فیول ایجسٹ منٹ کے نام پت ہزاروں روپے ڈال دیے گئے جس سے

یہ ہوتا ہے آفیسر:پولیس کانسٹیبل عمیرخان کو شہید کرنیوالے ڈاکوؤں کو پار کرنے کے بعد ڈی پی او ہری پور کاشف عباسی شہید کے گھر پہنچ گئے۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ہری پور کی شہید عمیر خان کے گھر آمد۔پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا کچھ روز قبل سانحہ سرائے صالح میں شہیدکنسٹیبل عمیر خان کے گھر آمد۔ شہید عمیر خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور، ڈی ایس پیز ہیڈکواٹر اور انوسٹی گیشن بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او ہری پور نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمیر خان شہید پر ہم کو فخر ہے جس نے فرائض منصبی کے دوران شہادت رتبہ حاصل کیا۔ان شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی صوبے میں امن کی فضاء قائم ہے۔ قاتل گزشتہ رات پولیس مقابلہ کے

دہمتوڑ میں پولیس کی پہلی کارروائی: منشیات کے تین بڑے ڈیلر گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی آئی جی ہزارہ کے حکم پر ایس ایچ او نواں شہر نے دہمتوڑ کے تین بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی آئی جی ہزارہ رینج میر ویس نیاز نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر عامر ملک نے مختلف کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شیر افضل ولد فضل خان سکنہ دہمتوڑ 4363 گرام چرس،ریاست ولد رستم سکنہ دہمتوڑ 1557گرام جبکہ گلزیب ولد محمد اسلم سکنہ دہمتوڑ 3065 گرام چرس اور 900 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔ واضح رہے کہ دہمتوڑ میں منشیات کھلے عام فروخت کی جارہی ہے۔ دہمتوڑ میں پولیس منشیات فروشوں کیخلاف بہت کم کارروائی کرتی ہے۔جس کی وجہ سے دہمتوڑ منشیات فروشوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ دہمتوڑ کے لوگوں نے ڈی

ہری پور میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈاکو مقابلے میں ہلاک۔ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)پولیس مقابلہ۔ دو ڈکیت ہلاک۔ سر یکوٹ روڈ بسو میرا کے قریب پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ہری پور میں دہشت کی علامت بنے 2 ڈکیت جن میں گزشتہ دنوں تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزمان ادیب سکنہ مراد آباد اور اسکا ساتھی فوجی بگوڑا عتیق ولد فضل دار سکنہ بکہ جبی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی نفری بھاگنے والے ڈکیتوں کی تلاش میں ہے۔ انشاء اللہ جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے چودھری محمود مرحوم آف موچی بازار ہریپور کا بہادر سپوت چودھری وقاص عرف وکی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ھو گیا۔جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ذرائع

نئی تاریخ رقم، پاکستان میں پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

کراچی(وائس آف ہزارہ) انسان ہمت کرے تو تمام تر سماجی، معاشی اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکتا ہے، اِس بات کی زند مثال کراچی کی سارہ گل ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کر کے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پہلی خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا جبکہ وہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں۔خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارہ گل نے کہا کہ اگر آپ کے اندرجذبہ ہے

طالبہ کیساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم حماد خورشید کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ کے بعد چائلڈپروٹیکشن کورٹ سے بھی مسترد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے اور جنسی زدیاتی کیس کے مرکزی ملزم حماد خورشید کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج 4چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے خارج کر دی ملزم کی جانب سے متحرمہ سحرش حبیب دلازاک جبکہ مستغیثہ کی جانب سے نواجوان قانون دان اویس خان علی زئی نے درخواست کی پیروی کی ذرائع کے مطابق 8 ماہ قبل گلیات کیساتھ تعلق رکھنے والی طالبہ کوحماد خورشید ولد خورشید نے بلیک میل کرکے ویران جگہ پر بذریعہ فون بلایا اور اپنے دوست دانیال ربانی کو بھی بلا کر طلبہ کے ساتھ زبردستی جنسی زدیاتی کا نشانہ بنایا اور اپنے دوست دانیال ربانی اور طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس تھی اور بعد ازاں طلبہ سے رقم اور زیورات بھی ہتھیا لیے۔جس پر طلبہ کی بہنوئی کی رپورٹ پر تھانہ بگنوتر پولیس نے زیر دفعہ 376/419.420.53.CpA.34ppc کے تحت

جیپ ریورس کرنے کے دوران گہری کھائی میں جاگری: ڈرائیور سردار محمد نصیرجاں بحق۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود زیارت معصوم نوشہرہ محلہ چھاچھن میں جیپ ڈائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ڈرائیور جابحق۔اطلاع ملتے ہی ڈونگاگلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو کھائی سے نکال قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔اس ضمن مین زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کی حدود زیارت معصوم نوشہرہ محلہ چھاچھن کا رہائشی سردار محمد نصیر ولد سردار محمد فقیر ایبٹ آبادسے سے سامان لے کر گھر گیا۔گھر کے پاس پہنچتے ہی سردار محمد نصیر نے اپنی پوٹھوہار جیپ نمبر LEA 4484 کھڑی کرکے گھر کا سامان اتارا اور گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی اپنی جگہ پر پارک کرنے کے لیے ریورس کی تو اسی دوران گاڑی ڈرائیور نصیر سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈونگاگلی

ایبٹ آباد کے شہری تھانوں میں خاموشی:شیروان اور حویلیاں پولیس نے چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے آٹھ کلوچرس برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کے شہری تھانوں میں خاموشی:شیروان اور حویلیاں پولیس نے چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے آٹھ کلوچرس برآمد کرلی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کے شہری تھانوں منشیات فروشوں کیخلاف کوئی خاص کارروائیاں نہیں کی جارہی ہیں۔ البتہ حویلیاں اور شیروان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کے بھاری مقدار میں چرس برآمدکر لی۔ شیروان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران محمد نواز ولد چن زیب سکنہ جبڑیاں سے 1957 گرام چرس، پرویز ولد مبین سکنہ بالاکوٹ سے 1733 گرام چرس برآمد کی اسی طرح حویلیاں پولیس نے احتشام ولد سیف الرحمن سکنہ لکڑ منڈی سے 1988 گرام اور اشتیاق ولد اکرم سکنہ گھڑی پھلگراں سے 2205 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے دوبتھرگاؤں کربلا بن گیا۔ آٹھ روز سے ٹیوب ویل بند۔ عوام ٹینکرخریدنے پر مجبور۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے دوبتھرگاؤں کربلا بن گیا۔ آٹھ روز سے ٹیوب ویل بند۔ عوام ٹینکرخریدنے پر مجبور۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں دوبتھر کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے گاؤں دوبتھر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نصب شدہ واٹر ٹینک کا ٹیوب ویل گزشتہ آٹھ روزسے بند ہے۔ جس کوٹیوب ویل آپریٹر نے تالہ لگایا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے موضع دوبتھر کے 170 کنکشن ہولڈر گزشتہ 8 دنوں سے پانی سے محروم ہیں۔اس بارے میں جب لائین مین سے پوچھا گیا تو موصوف نے جواب دیا کہ دوبتھر کے ٹیب ویل کے آپریٹر کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ کچھ تنازع چل رہا ہے۔جس کی وجہ سے موضع دوبتھر کے عوام گزشتہ 8 دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

فالو کریں

error: Content is protected !!