خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے حفاظ طلباء کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے خاتم النبین سکالر شپ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے حفاظ طلبہ کیلئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے کے”خاتم النبینﷺ“اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے حفاظ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپس دئیے جائیں گے۔ایک کروڑ روپے حفاظ طلبہ کو فیس کی مد میں رعایت‘ 20لاکھ روپے کے سکالرشپس کیش دئیے جائیں گے۔فی کس 25ہزار روپے کیش دئیے جائیں گے۔داخلوں کے لئے تحریری ٹیسٹ 5فرری بروز ہفتہ منعقد ہوگا۔ تعمیر وطن کے پرنسپل ملک احسن سعیدکے مطابق حفاظ طلبہ کی 80نشستوں میں سے 37حفاظ طلبہ پہلے سے ہی زیرتعلیم ہیں۔43حفاظ طلبہ کی نشستیں خالی ہیں۔چھٹی کلاس میں 10‘ساتویں کلاس میں 12‘آٹھویں کلاس میں 8‘گیارہویں کلاس میں 10جبکہ بارہویں کلاس میں 3حفاظ طلبہ کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔ اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورپرنسپل ملک احسن سعید نے بتایا کہ تحریری امتحان پاس کرنے والے حفاظ طلبہ سے

ایبٹ آباد کیہال صدیقہ مسجد کے قریب سے درجنوں موٹرسائیکل چوری۔ پولیس خاموش۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حددو کنج کیہال صدیقہ مسجد ابوزر سٹریٹ و گردونواح چوروں کے نرخے میں آئے روز موٹر سائیکل چوری اور گھریلو چوریاں معمول بن گئیں عوام عدم تحفظ کا شکار رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ایس ایچ او کینٹ ڈی پی او ایبٹ آباد روزانہ کی بنیاد پر پولیس گشت کی اپیل۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حددو کنج کیہال صدیقہ مسجد محلہ ابوزر سٹریٹ محلہ عثمانیہ محلہ فاروق اعظم مسجد محلہ و گردونواح میں چوروں نے انت مچا رکھی ہے آئے روز گھریلو چوریاں موٹر سائیکل چوریاں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اور بیٹریاں چوری ہونا معمول بن گئیں عوام رات کو جاگ کر پرا دینے پر مجبور ہو گئے پولیس گشت نہ ہونے سے چور آسانی سے واردت کر کے چلے جاتے ہیں اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او کینٹ سے مطالبہ

مسلم لیگی ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کی رٹ خارج ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی دو مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مخصوص نشستوں پر منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر کینٹ بورڈ ملک طیب اعوان،پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد گل باقاعدہ ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وکلاء کیدلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ کو محفوظ کیا تھا۔تاخیر کا شکار ہونے والے وائس چیئرمین کے انتخاب کا شیڈول بھی جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان،مخصوص نشست کے امیدوار ملک سرور اور سنیل غوری کی رٹ پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 26اکتوبر کو کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی دو مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن میں رٹ دائر کرکے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے

منتخب نمائندے بھی خاموش: پتھرکا دور واپس لوٹ آیا:شدید سردی میں ایبٹ آباد کے گنجان آبادیوں والے علاقے گیس سے محروم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد شہر میں بارش شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سارا دن شدید سردی میں ملکپورہ لوئر سلہڈ لنک روڈ آرام باغ کنج کیہال نڑیاں و دیگر بانڈہ جات کی سوئی گیس مکمل بند رہی سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو چولہے اور ہیٹر مکمل بند ہو گئے بچے بوڑھے سردی سے سکڑ گئے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور اور ہوٹلز مالکان نے سلینڈوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے لوڈشیڈنگ پر ہمارے نمائندوں سمیت عوام نے چُپ کا روزہ رکھا لیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں بارش ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا جبکہ

رومان ڈرگز چوری کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار۔ ملزم عادل فیروزدوبارہ جیل گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) رومان ڈرگز چوری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم خان نے مرکزی سرغنہ مجرم عادل فیروز دین کیخلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جیل یاترا کیلئے روانہ کر دیا۔ مجرم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کیطرف سے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی اپیل کو خارج کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مجرم عادل فیروز دین ولد فیروز دین سکنہ نزد یتیم خانہ پولیس لائن ایبٹ آباد کو ٹرائل کورٹ نے 20 دسمبر 2020 کو 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا اور مدعیان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کروانے پر زیرِ دفعہ فوجداری 182 کے تحت 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا معزز سینئر سول جج اسلام الدین نے تفصیلی ٹرائل و بحث کے بعد سنائی تھی اور مجرم کو جیل بھیج دیا تھا مزید یہ کہ مشہور رومان ڈرگز چوری کیس

محکمہ ٹیلی فون کی قیمتی تاریں چوری کرنے والے چارملزمان کا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)چوکی کوٹھیالہ کی بڑی کاروائی عرصہ دراز سے ٹیلیفون کیبل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار چوری شدہ کیبل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل برامدچوکی کوٹھیالہ میں مقدمہ درج ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوکی کوٹھیالہ کے انچارج اے ایس آئی سیف الرحمن نے بمعہ نفری بانڈھی پھولاں میں کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے ٹیلفون کیبل چوری میں ملوث چار ملزمان قمر۔ شاہ زیب۔ارسلان اور جنید کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ٹیلفون کیبل وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل بھی برامد کرلیئے ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد تھانہ شیروان منتقل کردیا گیا ھے جہاں پر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ھے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں یاد رہے کہ دو ہفتے قبل انچارج چوکی کوٹھیالہ کو اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان ریچھ بہن ٹیلیفون ایکسچینج کی کیبل چوری کررہے ہیں انچارج چوکی

ٹی ایم اے نے راتوں رات فوارہ چوک میں تعمیر کئے جانیوالے کیبن مسمار کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے نے راتوں رات فوارہ چوک میں تعمیر کئے جانیوالے کیبن مسمار کردیئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایبٹ آباد فوارہ چوک میں تجاوزات مافیہ نے بغیر کسی اپروول کے فوارہ چوک میں کیبن لگانے کا کام شروع کیا۔مقامی لوگوں کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حکم پرٹی ایم اوافضل خان عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔اورتمام غیر قانونی لگائے جانے والے کیبن اکھاڑ دیئے گئے۔اس موقع پر ایڈمن ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اس جگہ پرکیبن یا کسی بھی کنسٹرکشن کی اجازت نہیں دی گئی۔نہ ہی مالکان نے اس جگہ پر کیبن لگانے کی اپروول ہم سے لی جس پر آج رات کو ہی ہم نے یہاں موقع پر آ کر کیبن اکھاڑ دیئے۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل کا مزید کہنا تھا کے میں اپنے ادارے کے

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن قریشی نے کم عمر میں فارماسیوٹیکل سائنسز میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کے نجی کالج میں تعینات بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان قریشی نے 41سال کی عمر میں پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی کر کے کم عمر فارما سوئیٹکل سائنسز میں پروفیسر ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا۔موصوف کا تعلق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر سے ہے اور جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے پہلے جنرل سیکرٹری فضل الٰہی قریشی کے فرزند ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان قریشی نے 2013ء میں کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔فارما کالوجی مضمون میں پی ایچ ڈی کرنیوالے موصوف کے 15آرٹیکل قومی و بین الاقوامی جرائد میں چھپ چکے ہیں اور تمام مکالہ جات سب سے بہترین کیٹگری Wمیں چھپے ہیں۔ پی ایچ ڈی کے دوران ڈاکٹر پنجوانی سنٹر فارماالکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ سنٹر میں 5سال ریسرچ فیلو کام کر چکے ہیں۔ جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ ٗ آغا خان یونیورسٹی کراچی اور کامسیٹس

ڈاکوؤں نے سٹور میں گھستے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ سٹور کا مالک گولیاں لگنے سے شدیدزخمی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ڈاکوؤں نے سٹور میں گھستے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ سٹور کا مالک گولیاں لگنے سے شدیدزخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں واقع سرائے گدائی کے ایک جنرل سٹور میں دوڈکیت گھس گئے۔ جنہوں نے سٹور میں داخل ہوتے ہی سٹور کے مالک نوید خان ساکنہ موہری ملیاں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ نوید خان نے چھپ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی تاہم اس کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں آر پار ہوگئیں۔ ڈاکو سٹور کے کاؤنٹر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل کے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ نوید خان کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیاگیاہے۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایبٹ آباد سے گاڑی سمیت اغواء ہونے والا حیدرشاہ راولپنڈی سے بازیاب۔اغواء کارگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود سے اغوا ء شدہ نوجوان کو راولپنڈی سے بازیاب۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی میرپور سرکل صابر حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایاکہ 12 جنوری 2022 کو تھانہ میرپور کی حدود سے ستائیس سالہ حیدر شاہ ولد محمد اقبال سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد کو سعید احمد ولد انعام الرحمن سکنہ پنڈی گھیپ اٹک حال راوالپنڈی نے ایکس گاڑی کرولا سمیت اغواء کر لیا۔جس پر مغوی کے ماموں کی درخواست پر تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 365 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان کی خصوصی کاوشوں سے انوسٹگیشن انچارج انعام الحق کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ میں مغوی کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کام شروع کیا اور جدید تکنیکی بنیادوں اور موقع واردات سے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں نہ

ایبٹ آباد‘ تین لاکھ نوے ہزار کے جعلی نوٹ برآمد۔ تین ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)انچارج پولیس چوکی اصغرخان کی کارروائی: تین لاکھ نوے ہزار کے جعلی نوٹ برآمد۔ تین ملزمان گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ انچارج پولیس چوکی سکندرآباد اے ایس آئی اصغر خان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے رہائشی تین ملزمان ثنان ولد طاہر خان، حمزہ ولد منیر خان اور حجیم الرحمن ولد نور الرحمن کو گرفتارکرکے تین لاکھ نوے ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جعلی انتقال کی تصدیق کرنے والا عاشق پٹواری شاگرد شہبازسمیت گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)ڈی پی اومانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں فراڈ دھوکہ دہی اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔جعلی انتقال بنانے پر حلقہ پٹواری اور شاگردکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قانون سب کیلئے برابر ہے کوء بھی قانون سے بالاتر نہیں۔(ڈی پی او مانسہرہ)۔فراڈ دھوکہ دہی سے 1 کنال زمین کا جعلی انتقال بنانے اور تصدیق کرنے پر جنگلاں نڑبیڑ کے حلقہ پٹواری اور شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائعکے مطابق سید آباد غازیکوٹ کے رہائشی نے ڈی پی او مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ اسکی والدہ کی زمین جوکہ 45 کنال رقبے پر مشتمل ہے۔جوکہ نڑبیڑمیں واقع ہے۔علاقہ پٹواری نے اپنے شاگرد کے ساتھ مل کر والدہ کی زمین میں سے 1کنال زمین کا جعلی انتقال 4 لاکھ روپے کے عوض وسیم ولد محمد نذیر سکنہ قلندرآبادکینام پر درج اور تصدیق

فالو کریں

error: Content is protected !!