خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد‘ناراض بیوی نہ مانی: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود جسوال میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کے بعد خود گولی مار کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے مقامی افراد اور ایس ایچ او بگنوتر معہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نعشوں کو قبصے میں لیکر ہسپتال منتقل کیا اور اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گئے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حددو جسوال میں بلاول نامی نوجوان کی بیوی (ک) جو ناراض ہو کر میکے گئی ہو تھی گزشتہ روز بلاول اپنی بیوی کو منانے کی کوشش میں اپنے سسرال گیا کوشش کے باوجود نہ ماننے پر بیوی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار دی دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے بلاول کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے

برفباری اورپھسلن سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری: تین افراد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)گلیات روڈ پر برف اور پھسلن سے تین جانیں موت کے منہ میں چلی گئی گزشتہ رات تھانہ ڈونگاگلی کی حدود مکول پائیں گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے مرنے والوں میں گلنواز، سعد بھائی اور ایک عورت شامل ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا حادثہ کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حددوکیری سوزوکی پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں گلنواز، سعید اور ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، ایک شدید زخمی، جاں بحق وزخمی افراد کا تعلق مکول گاؤں سے بتایا جاتا

غریب ریڑھی بان نشانے پر: پختہ تجاوزات کیخلاف کارروائی پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران کے ہاتھ جلنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے اپریشن غریب ریڑھی بانوں تک محددو پختہ تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کے ہاتھ جلنے لگے کاغذی کاروائی کے لیے آئے روز آپریشن غریب ریڑھی بانون تھڑہ فروشوں کے خلاف اپریشن اعلی عدالیہ کے حکم کے باوجود پختہ تجاوزات اور نالوں پر قائم کردہ بڑی دوکانیں ان لوگوں کو نظر نہیں آ رہی شہر میں غریب پر ظلم آئے روز ظلم کیا جارہا ہے ریڑھی بانوں کی میڈیا کے سامنے دہائی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد اپنے کمشن اور ڈیلی بھتوں کے ریٹ بڑھانے کے لیے غریب ریڑھی بانوں کے خلاف اپریشن کا ڈھونک رچا دیتے ہیں اور پختہ تجاوزات کے خلاف آنکھیں بند کر رکھی ہیں عدالت کے حکم پر بھی ٹی ایم اے نے پختہ تجاوزات پر ہاتھ نہیں ڈالا کیونکہ وہ طاقتور کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں اور غریب کے

School Girls

خیبرپختونخواہ حکومت کا امتیازی سلوک: پرائمری اور مڈل سکول کے ٹیچرز کنونس الاؤنس سے محروم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کا دوہرا معیار 2013ء سے بند کنونس الاؤنس سے مڈل اور پرائمری سکولزکے ٹیچرز محروم،ہائی سکولز کے 80فیصد ٹیچرز کو موصول ہو گئے ہیں۔زرائع کے مطابق 2012/13میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے کنونس آلاونس کو بند کیا گیا تھا جس کو گزشتہ ماہ سے بحال کرکے ادائیگی کا سلسلہ اقساط سے شروع کیا گیا ہے جس میں ہائی ضلع کے ہائی سکولز کے 80فیصد اساتذہ نے وصولیاں کیں ہیں۔جب کہ مڈل اور پرائمری سکولز کے میل اور فی میل ایس ڈی اوز کے کاؤنٹر سائن نہ ہونے سے پرائمری اور مڈل سکولز کے اساتذہ کو مسائل کا سامنا ہے۔اس حوالہ سے اساتذہ کی تنظیموں نے بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ اور مردانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق اساتذہ کو ماہانہ کنونس آلاونس کی مد میں 2013 سے کٹوتی کی جا رہی تھی جس پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد

بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان نے ضمانت پررہائی ملتے ہی تصاویر لوگوں کو دکھانا شروع کردیں۔ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) تھانہ شنکیاری کی حدود موہری جبوڑی میں بچی کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنے اور ڈرانے دھمکانے پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار، تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ملزمان صیاد عرف سعد ولد عبدالرزاق، بابر ولد ادریس، ساجد ولد مسکین، بلال ولد عبدالرزاق اور بابر ولد ادریس کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مورخہ 16.03.2021 کو اغواء، زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔جن کو شنکیاری پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا تھا تاہم ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہاہوگئے تھے۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے مسمات (ا) کی برہنہ ویڈیو اور تصاویریں علاقے کے لوگوں کو دکھانا شروع کردی۔اور مسمات (ا) کو ناجائز تعلقات رکھنے کیلئے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔بچی کی درخواست پر ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ بالا تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام

محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس کی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کا گوتم بدھ کا دو ہزار سال پرانا مجسمہ برآمد۔مسرور شاہ گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخواہ کی پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز کاروائی۔خان پور کے علاقے سلطان پور میں کاروائی۔ دو ہزار سال پرانا کڑروں روپے مالیت کا مجسمہ برآمد۔ ایک شخص گرفتار۔ خان پور کے علاقے سلطان پور میں محکمہ آرکیالوجی کی اطلاعات پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھپائے گئے بدھا کے مجسمے کو برآمد کر لیا۔ جسکی مالیت کروڑں میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق محکمہ آرکیالوجی کے فیلڈ آفسیر گل نبی اور سائیڈ انچارج راجہ عدنان کے ہمراہ سلطان پور کے ایک مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم سے دو ہزار سال پرانا بدھا کا مجسمہ برآمد کر لیا۔ مسرور شاہ نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔محکمہ آرکیالوجی کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا کے اس مجسمے کو پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ دو ہزار سال پرانے اس بدھا کے مجسمے کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی

ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم دم توڑ گئی۔ منشیات فروشوں کو کھلی ڈھیل۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سپیشل کی ٹیمیں بھی ختم کردی گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم دم توڑ گئی۔ منشیات فروشوں کو کھلی ڈھیل۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سپیشل کی ٹیمیں بھی ختم کردی گئیں۔ نوجوان نسل تباہی کے راستے پر گامزن۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف ہاتھ ڈھیلا کررکھا ہے۔ ایبٹ آباد میں یومیہ لاکھوں روپے کی آئس، چرس اور شراب فروخت کی جارہی ہے۔ پولیس پہلے برائے نام پرچے درج کر لیتی تھی۔ لیکن پچھلے ایک ماہ سے پولیس نے منشیات فروشوں پر کیخلاف کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کی۔ ایبٹ آباد میں منشیات فروشی کا یہ عالم ہے کہ آج سے ایک سال قبل تک ایبٹ آباد میں ترک منشیات کا کوئی ادارہ نہیں تھا۔ لیکن پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اب ایبٹ آباد میں ترک منشیات کے دو ہسپتال کام کررہے ہیں۔ جبکہ

خیبرپختونخواہ کے بڑے تدریسی ہسپتالوں سے مزید ایک سوکے قریب ڈاکٹروں کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ۔

پشاور (وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کے بڑے تدریسی ہسپتالوں سے مزید 100 کے قریب ڈاکٹرز نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران کو ڈاکٹرز کو استعفیٰ نہ دینے پر رضامند کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد ہسپتالوں میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ صحت انصاف کارڈ میں مبینہ طور پر بے قاعدگیاں ہو رہی ہیں، چند ہزار روپے میں ہونے والے معمولی آپریشن کی ہسپتالوں میں صحت کارڈ سے لاکھوں روپے کی کٹوتی ہوتی ہے اس لئے حکومت فوری طور پر صحت کارڈ پر ہونے والے علاج معالجہ کا آڈٹ کرائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال چئیرمین ڈاکٹر ایاز نے دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ کہا کہ حکومت نے

سانحہ مری کے بعدسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے قریبی ساتھی چوہدری امیرعلی ورک پاک فوج کا کردار دیکھ کر شرمندہ ہوگئے۔

سب سے پہلے تو میں اپنا تعارف کروا دوں۔ میرا نام چوہدری امیر علی ورک ہے۔ فیصل آباد شہر میں رہائش ہے۔ پچھلے 32 سال سے میاں نواز شریف کا کارکن، دوست اور عہدیدار ہوں۔ چھوٹا بھاء فیصل آباد کا ناظم رہا ہے۔ بیوی فوت ہو چکی ہے۔ اکیلا گھر میں بچوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ دونوں بیٹوں کی شادی ہو چکی ہے اور ساتھ رہتے ہیں۔ اب آتے ہیں جمعہ\ ہفتہ کی قیامت رات کی طرف۔ میں،بڑا بیٹا، بہو اور ان کے دو بچے بدھ کی رات نتھیا گلی پہنچ گئے۔ جمعرات اور جمعہ کو بچوں نے خوب انجواے کیا۔ ارادہ تھا کے جمعہ کے دن رش بڑھ جائے گا تو ہم جمعہ شام کو واپس اسلام آباد اپنی بہن کے گھر چلے جائیں گے۔ 2 بجے چیک آوٹ کیا اور واپسی کی تیاری شروع کی۔ ہوٹل سے نکلے اور تھوڑی دور جا کر ایک گراونڈ آتا ہے جس

یوٹیلٹی سٹور میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمیر شہید۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان میں یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کی واردات پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید دو افراد زخمی۔ذرائع کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر گزشتہ روز تین اور چار بجے کے درمیان مسلح ڈکیت نے ڈکیتی کی اور موقع پر دو افراد کو زخمی کر کے مونن روڈ پر فرار ہو گئے۔ تھانہ سرائے صالح کے موبائل آفیسر مبشر کو اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچے تو ڈکیت مونن روڈ کی جانب فرار ہو چکے تھے موبائل آفیسر مبشر نے رائیڈر عمیر اور بلال کو وائرلیس پر کال کی اور ڈکیتوں کا پیچھا کرنے کا کہا مونن روڈ پر ڈکیتوں اور رائیڈر عمیر اور بلال کا آمنا سامنا ہوا تو عمیر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا لیکن دوسرے ڈکیت نے پولیس اہلکار عمیر پر فائرنگ کردی اور

کینٹ بورڈ کی انتقامی کارروائی: حکم امتناعی کے باوجود جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے کمپیوٹراوردیگرسامان ضبط کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کی انتقامی کارروائی: حکم امتناعی کے باوجود جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے کمپیوٹراوردیگرسامان ضبط کرلیاگیا۔ اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم لوگوں نے کینٹ بورڈ کے ناجائز ٹیکسوں کیخلاف آواز بلند کی۔ جس پرکچھ عرصہ قبل کینٹ بورڈ کے انتظامی افسران نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا گیا۔عدالت نے جناح آبا د ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کو بحال رکھا۔ کینٹ بورڈ کی سی او نے اختیارات کا ناجائز استعمال اورانتقامی کارروائی کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کے عملے کو جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر میں بھیجا۔ جہاں پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، کمپیوٹر، کتابیں، فرنیچر اور تمام ریکارڈ ضبط کرکے گاڑی میں ڈال

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے ٹی ایم اے نے سروے شروع کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل تحصیل آفیسر سید نور اللہ کا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کمیشن کے ہمراہ ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ کی فراہمی کے لیے بازار کا دورہ۔ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل، تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ، پشاور ہائی ایبٹ آباد بینچ کمیشن فاطمہ بی بی اور دیگر سول سوسائٹی کے ہمراہ ایبٹ آباد بازار کا دورہ کیا۔پشاورہائی کورٹ کی ہدایت پر عید گاہ روڈ اور دیگر مقامات سے اٹھائے جانے والے کیبن اور ریڑھی بانوں کے لیے متبادل جگہ کی فراہمی کے لیے مختلف جگہوں کا وزٹ کیا گیا۔جس کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کمیشن فاطمہ بی بی جلد پشاور ہائی کورٹ کو ارسال کر دیں گی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل کا کہنا تھا کے ہم ایبٹ آباد شہر کو خوبصورت اور

فالو کریں

error: Content is protected !!